وزیراعظم شریف کا 32 ہزار فلسطینیوں کی شہادت پر فلسطینی سفیر سے ملاقات میں اظہار افسوس

وزیر اعظم شہباز شریف کی فلسطین کے سفیر احمد جواد سے ملاقات ہوئی. اس ملاقات میں وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار, معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ نے بھی شرکت کی.

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے فلسطین کے صدر ڈاکٹر محمود عباس کے پیغام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا.

غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر وزیر اعظم شہباز شریف نے شدید مذمت کی

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا اپنے برادار ملک فلسطین کے ساتھ تاریخی و قریبی رشتہ ہے اور پاکستان نے اقوام متحدہ, او آئی سی اور دیگر بین الاقوامی فورمز پر مسئلہ فلسطین کی ہمیشہ حمایت کی ہے

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم نے فلسطینیوں کی نسل کشی کو بند کرنے کے مطالبہ کو ایک بار پھر دہرایا. وزیراعظم شہباز شریف نے صیہونی فوج کے مظالم سے 32 ہزار فلسطینیوں کی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنجم و غم کا اظہار کیا

مزید برآں, وزیر اعظم نے جنوبی افریقہ کی طرف سے دائر کیے گئے کیس میں عالمی عدالت انصاف کے عبوری فیصلے پر بھی بات کی. وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھی آئی سی جے میں فلسطین کی حمایت کی تھی.

اس ملاقات میں وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2728 کی منظوری کا خیر مقدم کیا. وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل نے قرارداد کو نظرانداز کیا اور ڈھٹائی سے اس قرارداد کی خلاف ورزی جاری کیے ہوئی ہے

دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم نے فلسطینی سفیر کو مکمل تعاون کی یقین دہائی بھی کروائی. ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ ہر عالمی فورمز پر یکجہتی کے لئے آواز اُٹھاتا رہے گا

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اب تک غزہ کی عوام کے لئے امدادی سامان کی سات اقساط بھیجیں ہیں. انہوں نے فلسطینی سفیر کو آگاہ کیا کہ عید کے بعد ایک قسط فوری طور پر بھیجنے کا بھی منصوبہ ہے

اس موقع پر فلسطینی سفیر نے فلسطینی عوام کی حمایت کرنے پر وزیراعظم اور پاکستانی عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں