پی ایم سی کونسل اجلاس ختم، فیصلے کب سنائے جائیں گے؟

پاکستان میڈیکل کمیشن کا 2 گھنٹے تک جاری رہنے والا کونسل اجلاس آخرکار احتتام پذیر، اجلاس میں ایم ڈی کیٹ، این ایل ای سمیت پی ایم سی کے حوالے سے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

پی ایم سی ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایم ڈی کیٹ کی حتمی تاریخ کے حوالے سے اتفاق رائے نہ ہوسکا، کونسل اراکین کی جانب سے 13 اور 20 نومبر کی مجوزہ تاریخوں کا جائزہ لیا گیا تاہم حتمی تاریخ کو صوبائی یونیورسٹیز کی جانب سے انتظامات کے مکمل ہونے کے ساتھ مشروط کر دیا گیا

دوسری جانب کونسل کی جانب سے فارن میڈیکل گریجویٹس کے لیے نیشنل لائسنسنگ ایگزام کی پاسنگ پرسینٹیج کو کم کرتے ہوئے 50 فیصد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا تاہم کم کی گئی پرسینٹیج کو سابقہ نتائج پر اپلائی کرنے کے حوالے سے اراکین میں اتفاق رائے نہ ہونے اور واضع قانونی رائے نہ سامنے آنے کی صورت میں کوئی فیصلہ نہ ہوسکا

لوکل گریجویٹس کے حوالے سے این ایل ای کم کرنے کے حوالے سے تمام تر ممکنات کا جائزہ لیا گیا تاہم کوئی حتمی فیصلہ نہ ہوسکا

تاہم یہ واضع رہے کہ وفاقی وزیر صحت کی جانب سے آج سینیٹ اجلاس میں دوران خطاب اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ کمیٹی سے بل ہونے کے باوجود ابھی تک سینیٹ میں پیش کرنے کی اجازت نہیں دی گئی جس پر چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے پی ایم ڈی سی ترمیمی بل سوموار کو پیش کرنے کی یقین دہانی کروا دی گئی

اس حوالے سے ذرائع کا دعوی ہے کہ پی ایم ڈی سی بل منظور ہونے کے بعد نئی باڈی کو لوکل گریجویٹس کے لیے این ایل ای ختم کرنے کے حوالے سے کسی بھی قسم کی قانونی رکاوٹ کا سامنا نہیں ہوگا تاہم پی ایم سی ایکٹ میں لوکل گریجویٹس کے لیے این ایل ای ختم کرنا مشکل ہے

پی ایم سی ذرائع کے مطابق کونسل کے تمام تر فیصلوں کا حتمی اعلان کل تک متوقع ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں