ایم ڈی کیٹ سوالنامہ بینک کا مسئلہ آخر حل ہوگیا

پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے ایم ڈی کیٹ کی حتمی تاریخ اور صوبائی ٹیسٹنگ یونیورسٹیز کا حتمی اعلان کیا جا چکا تاہم اس کے باوجود سوالنامہ بینک کے علاوہ سٹوڈنٹس کے زہنوں میں کئی سوالات موجود ہیں

ان تمام سوالات کے جواب لینے کے لیے پی ایم سی حکام سے ملاقات کی گئی اور سٹوڈنٹس سے ان کے سوالات طلب کیے گئے تاکہ تمام کے جواب لیے جاسکیں

کیا حافظ قرآن کو اضافی نمبرز ملیں گے؟

یہ وہ سوال ہے جو حفاظ قرآن کی جانب سے پوچھا جا رہا تھا تاکہ میڈیکل کالجز میں داخلے کے وقت ان کو اس اضافی تعلیم کے اضافی نمبرز مل سکیں اور داخلے کے امکانات میں اضافہ ہوجائے تاہم اس حوالے سے سٹوڈنٹس کے لیے خبریں اچھی نہیں، حکام نے واضع کیا ہے کہ اس بار پی ایم سی کی جانب سے ایسے سٹوڈنٹس کو اضافی نمبرز دینے کے امکانات نہیں ہیں

الیکٹو پیپرز کے مارکس کس طرح کیلکولیٹ کیے جائیں گے؟

یہ سوال پوچھنے والے وہ بچے تھے جو گزشتہ سال کورونا پالیسی کے تحت امتحان میں پاس ہوئے اور ان کو الیکٹو سبجیکٹس کی بنیاد پر ہی مارکس دئیے گئے، ایسے سٹوڈنٹس کے حوالے سے پی ایم سی نے واضع کیا ہے کہ میرٹ بناتے وقت سٹوڈنٹس کے گزشتہ سال یا موجودہ سال کے مکمل انٹر رزلٹ کی پرسنٹیج نکالی جائے گی جس کی بنیاد پر اس کو میرٹ میں شامل کیا جائے گا

سوالنامہ بینک کس کا ہوگا؟؟؟

یہ وہ سب سے اہم سوال ہے جس کی وجہ سے سٹوڈنٹس ابھی تک ذہنی اضطراب ہیں اور ان کو ایم ڈی کیٹ کی تیاری میں خاصی مشکلات کا سامنا ہے، حکام کی جانب سے واضع کیا گیا ہے کہ تمام تر ٹیسٹنگ یونیورسٹیز کو پی ایم سی کے سلیبس اور سوالنامہ بینک سے ہی پیپر بنانا ہوگا یونیورسٹیز کو اپنا سوالنامہ بینک یا سلیبس استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، نہ صرف یہ بلکہ حکام نے یہ بھی واضع کیا کہ سٹوڈنٹس کو امتحانی سینٹرز میں تین جوابی پرچے دئیے جائیں گے جس میں سے دو کاربن کاپیز سٹوڈنٹس امتحانی سینٹر جبکہ ایک کاپی اپنے ساتھ لیکر جاسکے گا اور اسی دن شام میں پی ایم سی کی ویب سائیٹ پر جاری “پیپر آنسرز کی” سے وہ اپنے جوابات بھی چیک کر سکے گا

تاہم حکام کی جانب سے واضع کیا گیا کہ تمام یونیورسٹیز میں پی ایم سی سلیبس اور سوالنامہ بینک میں سے ہی مختلف پیپر آئے گا یعنی خیبرپختونخواہ کی ٹیسٹنگ یونیورسٹی کا ایم ڈی مختلف جبکہ دیگر صوبوں کی یونیورسٹیز کا ایم ڈی کیٹ مختلف سوالات پر مشتمل ہوگا تاہم یہ یقینی بنایا جائے گا کہ امتحان سلیبس اور پی ایم سی سوالنامہ بینک سے باہر نہ ہو

اس حوالے سے صدر پی ایم سی آئندہ ہفتے میں تمام تر فیصلوں کا حتمی اعلان بھی کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں