آرمی چیف کی قومی ہاکی ٹیم سے جی ایچ کیو میں ملاقات

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں سلور میڈل جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم آج جمعہ کے روز جی ایچ کیو راولپنڈی پہنچی، جہاں آرمی چیف جنرل (ر) سید عاصم منیر نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا اور بہترین کارکردگی پر مبارکباد پیش کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف جنرل ( ر) عاصم منیر نے قومی ہاکی ٹیم سے ملاقات کے دوران کہا کہ وہ ٹیم کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے تا کہ ہاکی ٹیم مستقبل میں بھی کامیابیوں کا سفر جاری رکھ سکے۔

آرمی چیف نے ہاکی ٹیم کی شاندار کارکردگی، محنت اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہاکی ٹیم نے اپنی کامیابیوں سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

جنرل عاصم منیر نے کھلاڑیوں کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ آرمی چیف اور قومی ہاکی ٹیم نے مل کر ایک گروپ فوٹو بھی لی۔

اس ملاقات میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق حسین بھی موجود تھے۔ طارق حسین نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ٹیم سے ملنے اور بات چیت کا موقع فراہم کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں