پاکستان سے انٹرمیڈیٹ کے بعد ترکی میں مفت پڑھنے اور لاکھوں روپے ماہانہ وظائف حاصل کرنے کا موقع

ترکی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا خواب دیکھنے والے طلباء کے لیے بڑی خوشخبری آ گٸی۔ ترکیہ حکومت نے سال 2024-2025 کے لیے ترکی برسلاری اسکالرشپس کے لیے درخواستیں کھول دی ہیں۔ یہ اسکالرشپ ترکی میں مفت تعلیم حاصل کرنے کے لیے سب سے مشہور بین الاقوامی اسکالرشپ پروگراموں میں سے ایک ہے۔ یہ اسکالرشپ پروگرام انڈر گریجویٹ، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی ڈگریوں کے لیے ہے اور مکمل طور فنڈڈ اسکالرشپ ہے۔ تمام بین الاقوامی طلباء کو اپنی ڈگری مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ ایک سال تک ترکی زبان لازمی سیکھنی پڑے گی۔

یہ اسکالرشپ خاص طور پر ان انڈرگریجویٹ طلباء کے لیے ہے جو ہیلتھ ساٸنسز کے شعبوں جیسے میڈیسن، دندان سازی اور فارمیسی میں بلکل مفت داخلہ لینے کے خواہشمند ہیں۔ اس اسکالرشپ پروگرام کے ذریعے طلباء کو ماہانہ وظیفہ، ٹیوشن فیس، رٹرن ٹکٹ، ہیلتھ الاٶنس اور مفت رہاٸش جیسی سہولیات یا فنڈز فراہم کیے جاٸیں گے۔ ترکیہ اسکالرشپ پروگرام کا بنیادی مقصد مختلف بین الاقوامی ممالک کے درمیان تعلقات بڑھانا اور طلباء کو معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اگر آپ بھی ترکی برسلاری اسکالرشپ پروگرام کا حصہ بننا چاہتے ہیں اور اس اسکالرشپ کے متعلق تمام تر تفصیلات جاننا چاہتے ہیں تو اس پوسٹ کو آخری تک لازمی پڑھیں۔

ترکی برسلاری اسکالرشپ 2024 کے بارے میں مختصر تفصیلات:

میزبان ملک:
ترکی

ڈگری لیول:
انڈرگریجویٹ، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی

اسکالرشپ کا دورانیہ:
• انڈرگریجویٹ—4 سے 5 سال
• ماسٹرز—2 سے 3 سال
• پی ایچ ڈی—3 سے 4 سال

اسکالرشپس کی تعداد:
تقریباً پانچ ہزار (5000)

مالی فوائد:
مکمل طور پر فنڈڈ

آخری تاریخ:
20 فروری، 2024

ترکی برسلاری اسکالرشپس 2024 کی اہلیت کا معیار:
جو طلباء ترکی گورنمنٹ اسکالرشپ کے تحت ترکی میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں انہیں درج ذیل اہلیت کےمعیارات پر پورا اترنا ہوگا:

١۔ پاکستان سمیت تمام بین الاقوامی ممالک سے تعلق رکھنے والے طلباء ترکی اسکالرشپ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

٢۔ جن طلباء نے اپنی گریجویشن مکمل کر لی ہے یا اگست 2023 سے پہلے مکمل ہو جائے گی، وہ درخواست دے سکتے ہیں۔

٣۔ درخواست دیتے وقت اس بات کو یقینی بناٸیں کہ آپ نے ترکی کی کسی بھی یونیورسٹی میں داخلہ نہ لیا ہو۔

٤۔ انڈرگریجویٹ پروگرام میں داخلہ لینے کے لیے طلباء کی عمر 21 سال سے کم اور FSc میں 70% نمبر لازمی ہوں۔

٥۔ جو طلباء انڈرگریجویٹ ڈگری ہیلتھ سائنسز کے مضامین جیسے طب (medicine)، دندان سازی (Dentistry) اور فارمیسی وغیرہ میں حاصل کرنا چاہتے ہیں، انکے FSc میں کم از کم 90% نمبر ضرور ہونے چاہیے۔

٦۔ ماسٹرز پروگرام میں داخلہ لینے کے لیے طلباء کی عمر 30 سال سے کم ہونی چاہیے اور پچھلی ڈگری میں کم از کم 70% نمبر حاصل کیے ہوں۔

٧۔ پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلہ لینے کے لیے طلباء کی عمر 35 سال سے کم ہونی چاہیے اور پچھلی ڈگری میں کم از کم 70% نمبر حاصل کیے ہوں۔

٨۔ ترکی کے شہری اور وہاں پر پہلے سے زیرِ تعلیم طلباء اس اسکالرشپ کے لیے درخواست نہیں دے سکتے۔

ترکی برسلاری اسکالرشپ 2024 کے لیے دستیاب فیلڈز کی فہرست:
اس اسکالرشپ کے ذریعے طلباء تقریباً 1000 سے زاٸد شعبوں میں اپنی ڈگری یا تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ پروگرامز کے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ اس اسکالرشپ میں پیش کیے جانے والے چند کورسز/پروگرامز درج ذیل ہیں (تمام پروگرامز کی مکمل فہرست دیکھنے کے لیے نیچے دی گٸی تصویر ملاحظہ کریں):
١۔ میڈیسن
٢۔ فارمیسی
٣۔ دندان سازی
٤۔ انجینئرنگ
٢۔ صحافت
٣۔ قانون
٤۔ سائنس
٥۔ آرٹس
٦۔ باٸیولوجی
٧۔ فزکس
٨۔ ریاضی

ترکی برسلاری اسکالرشپس 2024 کے فوائد:
اس اسکالرشپ کے لیے منتخب کیے جانے والے انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طالبعلموں کو ترک حکومت کی جانب سے درج ذیل فوائد اور فنڈز فراہم کیے جاٸیں گی:
١۔ طلباء کو تمام سمسٹرز تک ٹویشن فیس کی چھوٹ دی جاٸے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ ترکی میں ٹیوشن فیس ادا کیے بغیر بلکل مفت تعلیم حاصل کریں گے۔

٢۔ طلباء کو ماہانہ وظیفہ دیا جاٸے گے
(انڈرگریجویٹ: 3,500 TL)
(ماسٹرز: 5,000 TL)
(پی ایچ ڈی: 6,500 TL)

٣۔ بین الاقوامی طلباء کو سفر کے لیے ایک بار آف فلاٸٹ ٹکٹ دیا جاٸے گا۔

٤۔ مفت ہیلتھ انشورنس فراہم کی جائے گی۔

٥۔ چھاترالی (Dorms) میں مفت رہائش ملے گی۔

٦۔ ترکی زبان کا ایک سال کا کورس سیکھنے کا موقع ملے گا۔

٧۔ سماجی اور ثقافتی تقریبات
میں شرکت کرنے کا موقع ملے گا۔

٨۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد ترکی برسلاری سابق طلباء نیٹ ورک (Turkey Burslari Alumni Network) کا حصہ بنایا جاٸے گا۔

٩۔ ترکی کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

١٠۔ یورپی ثقافت کو دریافت کرنے کا موقع دیا جاٸے گا۔

ترکی برسلاری اسکالرشپس 2024 کے فوائد:
اس اسکالرشپ کے لیے منتخب کیے جانے والے انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طالبعلموں کو ترک حکومت کی جانب سے درج ذیل فوائد اور فنڈز فراہم کیے جاٸیں گی:
١۔ طلباء کو تمام سمسٹرز تک ٹویشن فیس کی چھوٹ دی جاٸے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ ترکی میں ٹیوشن فیس ادا کیے بغیر بلکل مفت تعلیم حاصل کریں گے۔

٢۔ طلباء کو ماہانہ وظیفہ دیا جاٸے گے
(انڈرگریجویٹ: 3,500 TL)
(ماسٹرز: 5,000 TL)
(پی ایچ ڈی: 6,500 TL)

٣۔ بین الاقوامی طلباء کو سفر کے لیے ایک بار آف فلاٸٹ ٹکٹ دیا جاٸے گا۔

٤۔ مفت ہیلتھ انشورنس فراہم کی جائے گی۔

٥۔ چھاترالی (Dorms) میں مفت رہائش ملے گی۔

٦۔ ترکی زبان کا ایک سال کا کورس سیکھنے کا موقع ملے گا۔

٧۔ سماجی اور ثقافتی تقریبات میں شرکت کرنے کا موقع ملے گا۔

٨۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد ترکی برسلاری سابق طلباء نیٹ ورک (Turkiye Burslari Alumni Network) کا حصہ بنایا جاٸے گا۔

٩۔ ترکی کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع دیا جاٸے گا۔

١٠۔ یورپی ثقافت کو دریافت کرنے کا موقع ملے گا۔

نوٹ: آفیشل ویب ساٸٹ پر جا کر فواٸد کے متعلق معلومات جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ترکی برسلاری اسکالرشپ 2024 کے لیے درکار دستاویزات:
تمام امیدواروں کو ترکی اسکالرشپ کے لیے آن لاٸن درخواست دیتے وقت جو دستاویزات اپ لوڈ کرنے ہوں گے وہ درج ذیل ہیں:
١۔ ایک درست شناختی دستاویز (Identity document)، شناختی کارڈ یا پاسپورٹ

٢۔ ذاتی تصویر (ایک سال سے زیادہ پرانی نہ ہو)

٣۔ نیشنل امتحان کے نتائج (اگر کوئی ہو-Optional)

٤۔ ڈپلومہ یا عارضی گریجویشن سرٹیفکیٹ

٥۔ ٹرانسکرپٹ

٦۔ بین الاقوامی امتحان کے نتائج جیسے SAT، GMAT، GRE وغیرہ (اگر منتخب پروگرام یا یونیورسٹی کی طرف سے مانگا جاٸے)

٧۔ بین الاقوامی زبان کے ٹیسٹ کے نتائج جیسے TOEFL، DELF (اگر منتخب پروگرام یا یونیورسٹی کی طرف سے مانگا جاٸے)

٨۔ تحقیقی تجویز(Research Proposal) اور آپ نے جو تحقیق کی ہے اس کی تحریری مثال—(صرف پی ایچ ڈی کے امیدواروں کے لیے)

٩۔ سفارشی خط (Letter of Recommendation)

ترکی برسلاری اسکالرشپ 2024 کے لیے درخواست کیسے دی جاٸے؟
اگر آپ اہلیت کے معیار پر پورا اترتے ہیں تو اس اسکالرشپ پروگرام کے لیے آن لاٸن درخواست جمع کرواٸیں۔ آن لاٸن درخواست جمع کروانے کا طریقہ درج ذیل ہے:

١۔ سب سے پہلے منصوبہ بنائیں کہ آپ کس یونیورسٹی اور پروگرام میں داخلہ لینا چاہتے ہیں۔ اسکے متعلق معلومات ڈھونڈنے کے لیے یہاں کلک کریں یا نیچے دیے گٸے لنک پر جاٸیں:
https://www.turkiyeburslari.gov.tr/ScholarshipSearch?FieldFilter=&LevelNameFilter=&UniversityCityFilter=&EducationlanguageFilter=

٢۔ اپنی آن لائن درخواست شروع کرنے کے لیے یہاں کلک کریں یا نیچے دیے گٸے لنک کے ذریعے سرکاری ویب سائٹ پر جائیں: https://tbbs.turkiyeburslari.gov .tr/

٣۔ “Register” پر کلک کریں

٤۔ اپنی ذاتی تفصیلات درج کریں جیسے نام، جنس، تاریخ پیدائش، قومیت، ای میل اور پاس ورڈ، خفیہ Q/A وغیرہ۔
پھر “I Approve” پر ٹک کر کے “Save” پر کلک کریں

٤۔ اس کے بعد آپ کو ای میل اور نوٹیفیکیشن موصول ہو گا۔ اس ای میل میں ایک لنک ہو گا، اس پر کلک کر کے اپنا اکاؤنٹ رجسٹر کریں

٥۔ اکاٶنٹ رجسٹر کرنے کے بعد اپنا ای میل اور پاس ورڈ درج کریں۔ پھر “Login” پر کلک کریں

٦۔ آن لاٸن درخواست کھل جاٸے گی، جس میں متعدد سیکشنز ہوں گے۔ درج ذیل سیکشنز کو پُر کریں اور ہر سیکشن کو مکمل کرنے کے بعد “Save” پر لازمی دباٸیں۔
• ذاتی معلومات
• خاندانی معلومات
• رابطے کی معلومات (موجودہ)
• تعلیمی معلومات
• زبان کی تفصیلات
• کام کا تجربہ
• تعلیمی قابلیت
• سماجی سرگرمیاں
• ترکی کا تجربہ (Turkey Experience)
• میری درخواست (My Application)

٧۔ آخری سیکشن “My Application”‏ میں اپنی ڈگری کا انتخاب کریں۔ اسکے بعد “Apply” پر کلک کریں اور “I accept” پر دباٸیں

٨۔ اس کے بعد آپ کو درخواست کی کچھ ضروریات (Application Requirements) پوری کرنا ہوں گی۔ آپ ان ضروریات کو پُر کریں اور دستاویزات اپ لوڈ کریں

٩۔ آخر میں “Submit” پر کلک کریں اور آپ کی درخواست جمع ہو جائے گی۔

ترکی برسلاری اسکالرشپ 2024 کی درخواست کی آخری تاریخ:
ترکی برسلاری اسکالرشپ کے لیے آن لائن درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 فروری، 2024 ہے۔

ترکیہ برسلاری اسکالرشپ-آفیشل لنک

ابھی اپلاٸی کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں