غزہ میں فلسطینیوں کے لئے امداد کا داخلہ, سعودی عرب کا عالمی عدالت کے اقدامات کا خیر مقدم

سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت عالمی عدالت انصاف کی طرف سے دی گئی عارضی احتیاطی اقدامات کا خیر مقدم کرتی ہے, ان اقدامات میں غزہ میں امداد کے داخلے کو بڑھانے کے ساتھ امداد کی فراہمی کو آسان بنانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ نے مملکتِ غزہ میں خوراک کی قلت کو ختم کرنے کے لئے انسانی امداد کی تمام کوششوں کے لئے اپنی حمایت کا اظہار کرتی ہے

مزید برآں, سعودی میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لئے عالمی برادری سے مطالبہ بھی کیا اور اس کے ساتھ ہی سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل درآمد کا مطالبہ بھی کیا ہے

یاد رہے کہ بین الاقوامی عدالت نے بھی غزہ میں خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے اور قحط کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے فوری اقدامات کرنے پر زور دیا یے

7 اکتوبر سے صیہونی فوج کی جانب سے غزہ میں بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں 32 ہزار سے زائد فلسطینی شہید کردئیے گئے جبکہ 74 ہزار 980 فلسطینیوں کو زخمی کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں