پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا کے شیڈول کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ دورہ جنوبی افریقہ کے دوران قومی ٹیم 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

10 سے 14 دسمبر تک ٹی20 انٹرنیشنل میچوں کی میزبانی ڈربن، سنچورین اور جوہانسبرگ کریں گے۔ ون ڈے میچز کیپ ٹاؤن اور جوہانسبرگ میں 17 سے 22 دسمبر تک کھیلے جائیں گے جبکہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-2025 کے دو ٹیسٹ میچز سنچورین میں 26 تا 30 دسمبر تک اور کیپ ٹاؤن میں 3 تا 7 جنوری تک کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں 4 سے 18 نومبر تک 3 ون ڈے اور 3 ٹیٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی. 19 نومبر کو قومی ٹیم آسٹریلیا سے پاکستان واپس آئے گی اور پھر 2 دسمبر کو ڈربن کے لیے روانہ ہو گی۔

8 جنوری کو افریقن ٹور مکمل کرنے کے بعد قومی ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے ساتھ تین ملکی ون ڈے سیریز کا مقابلہ کرے گی۔ اسکے بعد پاکستان میں 8 ٹیموں کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مقابلہ ہو گا۔

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے دوروں سے پہلے پاکستان بنگلہ دیش اور انگلینڈ کی 2 اور 3 ٹیسٹ میچز کی میزبانی کرے گا، یعنی کہ اگست 2024 سے جنوری 2025 تک 6 ماہ کے عرصے کے دوران پاکستان 7 ٹیسٹ، 10 ون ڈے اور 6 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گا۔

سال 1994-1995 کے بعد یہ پاکستان کا جنوبی افریقہ کے ساتھ ساتواں ٹیسٹ ٹورنامنٹ ہو گا۔ اس سے قبل پاکستان نے جنوبی افریقہ سے 2 ٹیسٹ میچز جیتے ہوئے ہیں۔ پہلا ٹیسٹ 1997-98 میں ڈربن میں ہوا تھا، جس میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 29 رنز سے شکست دی تھی۔ دوسرا میچ جنوری 2007 میں سینٹ جارج پارک پورٹ الزبتھ میں ہوا تھا، جس میں انضمام الحق پہلی اننگز میں 92 رنز بنا کر بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔

ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان نے آخری 3 میچوں میں سے 2 سیریز 2013-2014 اور 2020-21 میں جیتی تھی جبکہ جنوبی افریقہ نے 2002-2003 میں 4-1، 2006-2007 میں 3-1، 2012-2013 میں 3-2 اور 2018-2019 میں 3-2 میں کامیابی حاصل کی تھی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کا شیڈول درج ذیل ہے:
• 10 دسمبر 2024-پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل-ڈربن
• 13 دسمبر 2024-دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل-سنچورین
• 14 دسمبر 2024-تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل-جوہانسبرگ
• 17 دسمبر 2024-پہلا ون ڈے انٹرنیشنل-پارل
• 19 دسمبر 2024-دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل-کیپ ٹاؤن
• 22 دسمبر 2024-تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل-جوہانسبرگ
• 26 تا 30 دسمبر 2024-پہلا ٹیسٹ-سنچورین
• 3 تا 7 جنوری 2025-دوسرا ٹیسٹ-کیپ ٹاؤن

اپنا تبصرہ بھیجیں