صدر پی ایم سی کی زیر صدارت ڈاکٹر نوشاد کی اہم پریس کانفرنس

صدر پاکستان میڈیکل کمیشن کا ایم ڈی کیٹ حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

صدر پاکستان میڈیکل کمیشن ڈاکٹر نوشاد احمد شیخ کی ایم ڈی کیٹ امتحان حوالے سے مرکزی دفتر میں پریس کانفرنس کا انعقاد۔ پریس کانفرنس میں صدر، نائب صدر سمیت دیگر پی ایم سی افسران نے شرکت کی۔
صدر پی ایم سی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے پی ایم سی کی نئی کونسل کی تعیناتی کے بعد کونسل نے ترجیحی بنیادوں پر ڈاکٹروں، طلباء سمیت دیگر متعلقہ لوگوں کے درینہ مسائل کو حل کیا۔ ایم ڈی کیٹ امتحان کیلئے اب تک 2لاکھ 10 ہزار سے زائد طلبا رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔ صدر پی ایم سی کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے سرکاری اور نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں مختص سیٹیں 20ہزار 8سو ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ایم ڈی کیٹ امتحان 13 نومبر کو صوبائی اور وفاقی پبلک یونیورسٹیوں کی معاونت سے ایک دن میں ہی منعقد کرایا جائے گا۔ پاکستانی طلبا کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ایم ڈی کیٹ امتحان کو پاس کرنے کی شرع میں ایم بی بی ایس 55فیصد نمبر اور ڈینٹل کیلئے 45فیصد نمبر مقرر کئے گئے۔ انٹر امتحان برائے میڈیکل و مساوی میں 60 فیصد نمبر حاصل کرنے والے طلبا ایم ڈی کیٹ امتحان دینے کیلئے اہل ہونگے۔ ایم ڈی کیٹ امتحان اہلیت کیلئے انٹر امتحان پاسنگ شرع کو 65فیصد سے 60فیصد کیا گیا ہے۔ ایم ڈی کیٹ امتحان مینول طریقہ کار سے اور کاغذ پر لیا جائے گا۔ ایم ڈی کیٹ امتحان کے درست جوابات متعلقہ یونیورسٹیز امتحان کے بعد ہی پی ایم سی کی ویب سائٹ پر آویزاں کردیں گی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ایم ڈی کیٹ امتحان بلوچستان، پنجاب، سندھ، خیبر پختون خوا، گلگت اور آزاد کشمیر میں کرایا جائے گا اور بین الاقوامی سطح پر ایم ڈی کیٹ امتحان متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں زیادہ طلبا ہونے کی وجہ کرایا جائے گا۔ ایم ڈی کیٹ امتحان کا نصاب پی ایم سی کی ویب سائٹ پر پہلے ہی سے موجود ہے اور اس میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جائے گا۔ این ایل ای کا پہلا امتحان رواں ماہ کے آخری ہفتے میں ہوگا۔ این ایل ای اسٹیپ 1 اور 2 دونوں کی پاسنگ شرع کو 70 فیصد سے کم کرکے 50فیصد کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر نوشاد احمد شیخ نے بتایا کہ
ڈبلیو ایف ایم ای کی رجسٹریشن کیلئے پی ایم سی کی اہل ہوچکا ہے۔ ڈبلیو ایف ایم ای کیلئے خصوصی ٹاسک فورس قائم کردی گئی ہے۔ ٹاسک فورس ڈبلیو ایف ایم ای حوالے سے تمام تر اقدامات کر رہی ہے۔ ڈبلیو ایف ایم ای کی اہلیت حاصل کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہے۔
صدر پی ایم سی کا کہنا تھا کہ کونسل نے فیصلہ کیا کہ پی ایم سی، میڈیکل اور ڈینٹل ریگولیٹری ادارہ ہونے کے ناطے، بنیادی پوسٹ گریجویٹ میڈیکل اور ڈینٹل قابلیت اور پی ایم سی کے ذریعہ تسلیم شدہ طبی تعلیم کی قابلیت کو رجسٹر کرے گا۔ اس سے قبل پی ایم سی کی جانب سے 6500 پوسٹ گریجویٹ کوالیفیکیشن کو ختم کیا گیا تھا۔
کونسل نے فیصلہ کیا کہ میڈیکل ڈینٹل کالجوں کی انسپیکشن و معائنہ پی ایم سی کرے گا۔ ڈاکٹروں کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی تجدید کو 2 سال سے بڑھا کر 5 سال کر دیا گیا ہے کیونکہ اس حوالے سے متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں۔ کونسل نے غیر ملکی میڈیکل اور ڈینٹل گریجویٹس کے لیے موجودہ پاتھ ویز کو منسوخ کرنے اور کمیشن کے ذریعہ تسلیم شدہ غیر ملکی میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں/یونیورسٹیوں کی فہرست جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نئی کونسل کا چارج لینے کے 30 دن کے اندر اب تک،،7290 تجدید اور لائسنس جاری کیے گئے، 1085 گڈ سٹینڈنگ کے سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے، 454 فیکلٹی ممبران رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، 338 پوسٹ گریجویٹ کلینیکل قابلیت کو رجسٹر کیا گیا ہے، 110 غیر ملکی گریجویٹس رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔
ایم ڈی کیٹ امتحان صوبائی سطح پر سندھ میں کراچی، حیدرآباد، نواب شاہ، خیر پور میں اور پنجاب میں لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان شہروں میں ہوگا۔ خیبر پختون خوا میں سوات، پشاور، ایبٹ آباد اور ڈیرہ اسماعیل خان میں کرایا جائے گا۔ گلگت بلتستان میں گلگت جبکہ آذاد جموں کشمیر میں میرپور اور مظفرآباد میں کرایا جائے گا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی ایم ڈی کیٹ امتحان کا انعقاد کرایا جائے گا۔صدر پی ایم سی کا کہنا تھا کہ ادارہ طلبا، ڈاکٹروں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کیلئے دن رات کام کررہا ہے اور اس حوالے سے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ہر ممکن معاونت فراہم کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں