پاک سعودی وزرائے خارجہ ملاقات میں غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیلی مظالم بند کرنے پر زور

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزاد فیصل بن فرحان السعود کا استقبال کیا, وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وزیر اعظم کے حالیہ سعودی عرب کے دورے کے دوران قیادت کی سطح پر مفاہمت کو یاد کیا

ترجمان وزیر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے مملکت کے ساتھ تعلقات کی بلندی کی رفتار کو سراہتے ہوئے دو طرفہ اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لئے پاکستان کے دیرینہ عزم کا اعادہ بھی کیا. ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب کی دور اندیشی اور مستقبل کی قیادت میں غیر معمولی پیش رفت اور خطے میں سعودی عرب کے امن و سلامتی کے کردار کو بھی سراہا.

مزیدبرآں, دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے مابین متعدد شعبوں میں وسیع تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا. وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب سے پیش کردہ سرمایہ کاری کے زبردست مواقع اور SIFC کے اس سلسلے میں مرکزی کردار پر بھی روشنی ڈالی ڈالی

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزاد فیصل بن فرحان السعود نے پاکستان کی جانب سے کیے گئے ان کے پرتپاک استقبال پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کی اہمیت کو بھی اُجاگر کیا. ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی حالیہ پیش رفت اور غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر بھی تبادلہ خیال کیا, انہوں نے غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی اور اسرائیلی مظالم کو بند کرنے پر بھی زور دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں