پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی ٹاکرا کل ہو گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 5 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل 18 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں پاکستان قومی ٹیم کی قیادت مایہ ناز بلے باز بابراعظم جبکہ نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت آل راٶنڈر مائیکل بریسویل کریں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں راولپنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس میں مصروف ہیں، دوسری جانب سیکورٹی اہلکاروں نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے گرد سیکورٹی سخت کر دی ہے۔ پاکستان ٹیم نے آج ہیڈ کوچ اظہر محمود کی نگرانی میں راولپنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس کی۔ پاکستانی کھلاڑی ٹی ٹیونٹی سیریز کے لئے مکمل طور پر تیار دکھائی دیے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہے اور وہ میزبان پاکستان ٹیم کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ 5 میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل، دوسرا میچ 20 اپریل، تیسرا میچ 21 اپریل، چوتھا میچ 25 اپریل کو جبکے پانچواں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 27 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے ابتدائی 3 میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ قذافی اسٹیڈیم، لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹیونٹی میچز میں کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم سکواڈ میں ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد رضوان، محمد عامر، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، اسامہ میر، عثمان خان اور زمان خان شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ سکواڈ میں ٹام بلنڈل، ٹم سیفرٹ، فن ایلن، مارک چیپمین، جوش کلارکسن، ڈین فوکس کرافٹ، کول میک کونچی، جیمز نیشم، جیکب ڈفی، بین لسٹر، ولیم او روک، بین سیئرز، ایش سودھی، ایڈم ملن، زیکری فوکس اور ٹم روبنسن شامل ہیں۔ پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 میچوں میں پلڑا بھاری ہے۔

دونوں ٹیموں نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی میچ سے قبل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاری کیلئے قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا پریکٹس سیشن پیر کو شام 7 بجے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ترتیب تھا لیکن جڑواں شہروں راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے پیر کو بھی آرام کیا تھا، بلیک کیپس کی ٹیم انتظامیہ نے ہوٹل میں میٹنگ بھی کی جس میں 5 میچوں پر مشتمل سیریز کے حوالے سے حکمت عملی بنائی گئی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل بروز جمعرات کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا اور ٹاس مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں