صدر مملکت پاکستان اندرونی و بیرونی چیلنجز پر کامیابی سے قابو پانے کیلئے پرعزم

چئیرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی، صدر آصف علی زرداری کو صدرِ پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر جنرل ساحر شمشاد نے مبارکباد پیش کی

صدر مملکت کو چئیرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ملکی سیکیورٹی صورتحال اور مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کے کے بارے میں بھی آگاہ کیا، چئیرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا تھا کہ ہماری مسلح افواج ہر اندرونی و بیرونی سیکیورٹی چیلنجز سے موثر انداز میں نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے

صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی سرحدوں کے دفاع, ملکی سماجی و اقتصادی ترقی میں مسلح افواج کے کردار کو سراہا، اس موقع پر صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ہمیں پورا اعتماد ہے کہ ہماری سیکیورٹی فورسز اندرونی و بیرونی سیکیورٹی چیلنجز سے کامیابی سے قابو پا لے گی

دونوں سربراہان نے ملاقات میں قوم کے تعاون سے دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا بھی اظہار کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں