*وزیر دفاع خواجہ آصف کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے ملاقات ہوئی

اس ملاقات میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت کا حامل سمجھتا ہے اور افغان مفاہمتی عمل میں برطانیہ کی کوششوں کو بہت سراہتا ہے

وزیر دفاع خواجہ آصف نے برطانوی ہائی کمشنر سے پاک برطانیہ دفاعی تعاون فورم (DCF) کو دفاعی سطح پر برقرار رکھنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر دفاع اور برطانوی ہائی کمشنر نے علاقائی استحکام کے لئے دونوں ممالک کے مابین جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں