سنگار پور کے ساتھ آئی ٹی کے شعبے میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی نئی پاکستانی سفیر رابعہ شفیق سے ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری کا نامزد ہائی کمشنر رابعہ شفیق سے کہنا تھا کہ آپ پاکستان اور سنگاپور کے کاروباری اداروں کے ساتھ دوطرفہ تجارتی اور کاروباری رابطے کے فروغ کے لئے کام کریں, صدر زرداری کا مزید کہنا تھا کہ سنگاپور کے کاروباری اداروں کو بتانا چاہییے کہ وہ کس طرح سے پاکستان کے ساتھ سرمایہ کاری دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں.

دفتر خارجہ کے مطابق صدر زرداری نے سنگارپور میں پاکستانی اشیا, خوراک اور زررعی کی برآمدات کے موقع تلاش کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا, ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پراسیسڈ خوراک اور سی فوڈ میں سنگاپور کے لئے ایک پائیدار رسد کا ذریعہ بن سکتا ہے

مزید برآں, صدر مملکت نے پاکستانی افرادی سنگار پور بھیجنے اور آئی ٹی و زراعت کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے عمل پر بھی زور دیا

اس ملاقات میں صدر مملکت نے رابعہ شفیق کو پاکستانی ہائی کمشنر کی تعیناتی پر مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں