وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شیزہ فاطمہ کی آذربائیجان کے سفیر خضر فرہاد دوف سے ملاقات

دفترِ خارجہ کے مطابق آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف کی وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ سے ملاقات ہوئی. اس ملاقات میں دونوں فریقین کے مابین باہمی دلچسپی کے امور اور آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر کے متعلق بات چیت ہوئی. دونوں فریقین کے درمیان آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا

آئی ٹی کی وزیر شزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں, پاکستان آذربائیجان کے ساتھ تعلقات کو بڑی قدر کی نظر سے دیکھتا ہے.

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری یہ خواہش ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر کے شعبے میں تعلقات مزید مضبوط ہوں. انہوں نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ یوتھ ایکسچینج پروگرام کرنے کا خواہش مند ہے

شزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے اسٹارٹ اپس کے تبادلہ سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید وسیع ہوں گے. ان کا کہنا تھا مشترکہ ٹریننگ کا انعقاد دونوں ممالک کے نوجوانوں کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے

آئی ٹی کی وزیر شیزہ فاطمہ کا مزید کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے لئے پاکستان میں ماحول بہت سازگار ہیں

شیزہ فاطمہ کا آذربائیجان کے سفیر سے کہنا تھا کہ آئی ٹی و ٹیلی کام کے شعبے میں پاکستان میں بہت پوٹینشل ہے تو پاکستان آذربائیجان کے ساتھ مکمل تعاون کرئے گا. اگرچہ پاکستان آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر کے شعبے میں ترقی کی جانب گامزن ہے

جواب میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہاد دوف کا کہنا تھا کہ آذربائیجان پاکستان کے ساتھ آئی ٹی کے میدان میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہش مند ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں