پاکستان سے غزہ کے لیے 20 ٹن کی امدادی کھیپ روانہ

پاکستان کی طرف سے اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے لئے امداد کا سلسلہ جاری ہے.نور پور ائیر بیس سے پاک فضائیہ کی خصوصی پرواز امدادی سامان لے کر روانہ کی گئی.

پاکستان کی جانب سے بھیجی جانے والی چوتھی کھیپ میں 20 ٹن ضروری اشیاء شامل ہیں, جن میں طبی سامان, خشک کھانے کی اشیاء اور حفظان صحت کی کٹس شامل ہیں.

پاک فضائیہ کی یہ خصوصی پرواز امدادی سامان کے ساتھ اردن پہنچے گی اور اردن میں تعینات پاکستانی سفیر امدادی سامان کو وصول کریں گے. بعدازاں امدادی سامان کو غزہ روانہ کردیا جائے گا.

نور خان ائیر بیس کی تقریب میں نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی, پاکستان میں موجود فلسطین کے سفیر احمد ربیع, این ڈی ایم اے, وزارت خارجہ اور مسلح افواج کے سینئر افسران نے شرکت کی.

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے فلسطینی عوام کے ساتھ بھرپور حمایت کا اظہار کیا اور غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور بالخصوص عورتوں اور بچوں کے ساتھ کی جانے والی ظلم و زیادتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں فلسطینی عوام کی نسل کشی کا جو کیس فائل کیا گیا ہے اس میں بھی وزیر خارجہ نے مکمل حمایت کا اعادہ کیا

وزیر خارجہ نے غزہ میں انسانی امداد کے حصول کو فوری طور پر یقینی بنانے اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا.

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ;
“غزہ کے لئے مزید انسانی امداد کا بھی انتظام کیا جارہا ہے جو بہت جلد پاکستانی عوام کی جانب سے بھیجی جائے گی”

فلسطینی سفیر نے اس موقع پر پاکستان کی جانب سے بھیجی جانے والی امداد پر پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا
یاد رہے کہا ابھی تک فلسطینی عوام کے لئے 220 ٹن امدادی سامان روانہ کیا جاچکا ہے

مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ہمیشہ اپنی حمایت جاری رکھے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں