پاکستان کی سٹریٹ چلڈرن فٹبال ٹیم نے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کر دیا

پاکستانی سڑیٹ چلڈرن فٹبال ٹیم کی مایہ ناز کارکردگی پیش کرتے ہوئے نوجوان ٹیم نے وطنِ عزیز کا نام دنیا بھر میں روشن کر دیا۔ دنیا کا سب سے بڑا یوتھ ٹورنامنٹ ناروے منعقد کرواتا ہے۔ سڑیٹ چلڈرن پاکستان انڈر 17 فٹ بال ٹیم نے ناروے کپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور پاکستان کا نام فخر سے بلند کر دیا۔

مسلم ہینڈز فاؤنڈیشن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 60 ٹیمز میں سے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان ٹیم کی عمدہ کارکردگی وہاں کے پاکستانی نوجوانوں کے لیے حوصلہ کا باعث بنی۔ فٹ بال میں ایسا اعزاز پاکستان کے لیے نہایت قابلِ فخر بات ہے۔

سربراہ میدان پراجیکٹ کا کہنا تھا کہ سڑیٹ چلڈرن ورلڈ کپ مقابلوں میں ان بچوں کو شریک کیا جاتا ہے جو عموماً محنت مزدوری کر کے گھر کا خرچہ چلاتے ہیں۔ سڑیٹ چلڈرن فٹ بال ٹیم میں شمولیت ان کو قومی ہیروز بناتی ہے جو اس پلیٹ فارم کی خوش آئند بات ہے۔

پاکستان سٹریٹ فٹبال ٹیم مینجر کا کہنا تھا کہ ناروے میں موسم کی سختی کے باوجود کھلاڑیوں کے حوصلے بلند تھے۔ ہر طرح کے حالات اور چیلنجز کا مقابلہ کر کے پاکستانی ٹیم نے بہترین کارکردگی پیش کی ہے۔

پاکستان سٹریٹ فٹبال ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ میں نے دو مرتبہ پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کی جو میرے لیے نہایت قابلِ فخر ہے۔

پاکستان سٹریٹ فٹبال ٹیم کے کھلاڑی کا کہنا تھا کہ “پاکستانی ٹیم نے بلاشبہ ناروے میں بہترین پرفارمینس کا مظاہرہ کیا اور ہماری ٹیم ہمیشہ ایسی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی رہے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں