سوشل میڈیا پر فیک نیوز اور پروپیگنڈہ روکنے میں پی ٹی اے ناکام کیوں؟

سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کے ذریعے پروپیگنڈے کا معاملہ ایک بار پھر سر اٹھا چکا ہے۔ پی ٹی اے کی بھرپور کوششوں کے باوجود بھی فیک نیوز کی بھرمار ہے۔

پی ٹی اے دستاویز کے مطابق سوشل میڈیا پر سات ہزارلنکس ابھی بھی فیک نیوز پھیلا رہے ہیں۔ صرف فیک نیوز کیخلاف سوشل میڈیا پیلٹ فارمز کو 15ہزار سے زائد شکایات کی گئی۔

مزید دستاویز میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا کمپنیوں نے چھ ہزار لنکس کو بلاک کیا جبکہ 7 ہزار 711 لنک ابھی بھی قابل رسائی ہیں جنکو بلاک نہیں کیا گیا۔ فس بک پر 684فیک نیوز کے لنکس موجود ہیں۔

ٹوئٹر پر پانچ ہزار سے زائد لنکس فیک نیوز کے اکاونٹس موجود ہیں۔ دیگر پلیٹ فارمز پر بارہ سو یو ٹیوب پر 124 شکایات کردہ لنکس بلاک نہیں ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں