وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی جانب سے گزشتہ شام ہونے والی پریس کانفرنس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف ڈاکٹر شہباز گل کے حوالے سے تشدد کی خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے ایک ویڈیو چلائی گئی جس میں بظاہر ڈاکٹر شہباز گل جیسے نظر آنے والا شخص ایک ہسپتال کے وارڈ روم میں موجود ہے جبکہ اسلام آباد پولیس کا ایک افسر اس کو مختلف فائلز دکھاتا ہوا نظر آسکتا ہے ویڈیو میں اس شخص کو ہشاش بشاش انداز میں واک کرتے اور بیڈ پر بیٹھتے دیکھا جاسکتا ہے
مریم اورنگزیب نے شہباز گل کی جھوٹی بیماری کا پروپیگنڈا بھی ایکسپوز کر دیا ، 👏 pic.twitter.com/BQvR4UunvH
— 𝑺𝒉𝒂𝒉𝒛𝒂𝒅 𝑰𝒒𝒃𝒂𝒍 (@Shahzad_IQBALpk) August 20, 2022
وزیر اطلاعات کی جانب سے اس ویڈیو کو شئیر کرنے کی دیر تھی کہ سوشل میڈیا پر تمام صارفین کی جانب سے بغیر تصدیق کے اس ویڈیو کو شئیر کرنے کا ایک نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوگیا عام صارفین کی جانب سے ایسی ویڈیوز کو بغیر تصدیق شئیر کرنا اب معمول بن چکا لیکن ملک کے نامور صحافیوں اور سیاستدانوں کی جانب سے بھی اسی ویڈیو کو شئیر کیا جاتا رہا
جیو نیوز سے وابستہ حامد میر جو ملک میں اعلی پایہ کے صحافی سمجھے جاتے ہیں ان کی جانب سے بھی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے یہ ویڈیو شئیر کی گئی
Shehbaz Gill inside hospital today pic.twitter.com/onujL6eK7J
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) August 20, 2022
خواتین صحافیوں میں ایک اہم نام عاصمہ شیرازی بھی اس کام میں پیچھے نہ رہیں ان کی جانب سے بھی اس ویڈیو کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے شئیر کیا گیا
— Asma Shirazi (@asmashirazi) August 20, 2022
اے آر وائے سے ایک لمبے عرصے تک وابستہ رہنے والے ڈاکٹر دانش کے نام سے بنائے گئے ایک اکاؤنٹ سے بھی اسی ویڈیو کو شئیر کیا گیا ان کی جانب سے لکھا گیا کہ “شہباز گل کو پتاہوتا ہے کہ انکی Videoبن رہی ہےتو وہ اتنےآرام اورسکون سےکھڑے ہوکر فائل کامطالع نہ کررہےہوتے بلکہ سانس لینے کی بڑی شکایت سامنے آتی روتے ہوئے
کیاکوئی کہہ سکتاہےvideoوالےشخص کےساتھ حالیہ بدترین تشدد ہواہے
جھوٹ جھوٹ ہوتا ہے بینقاب ہوتا خان صاحب کا جھوٹ بے نقاب”
شہباز گل کو پتاہوتا ہے کہ انکی Videoبن رہی ہےتو وہ اتنےآرام اورسکون سےکھڑے ہوکر فائل کامطالع نہ کررہےہوتے بلکہ سانس لینے کی بڑی شکایت سامنے آتی روتے ہوئے 😊
کیاکوئی کہہ سکتاہےvideoوالےشخص کےساتھ حالیہ بدترین تشدد ہواہے 😊
جھوٹ جھوٹ ہوتا ہے بینقاب ہوتا خان صاحب کا جھوٹ بے نقاب👇 pic.twitter.com/d4ydXuWQfk— Dr. Danish (official) (@DrDanish5) August 20, 2022
سلسلہ یہاں رکا نہیں رضا رومی سمیت سنئیر ترین صحافیوں کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم نیا دور اردو بھی اس جھال میں پھنس گیا اور ان کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے بھی اس ویڈیو کو شئیر کیا گیا
شہباز گل کی پمز ہسپتال سے ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ pic.twitter.com/JquwBjOIEK
— Naya Daur Urdu (@nayadaurpk_urdu) August 20, 2022
ٹویٹر پر ایکسپوز پراپیگنڈہ نامی اکاؤنٹ بظاہر خود ایک پراپیگنڈہ کا حصہ بنا اور ان کی جانب سے اس ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ “شہباز گل کی جیل سے وڈیوز اور تصاویر جاری کردی گئیں۔ وڈیوز میں شہباز گل بلکل ہشاش بشاش نظر آرہے ہیں۔ بظاہر انکی وڈیوز کو دیکھ کر تشدد اور زیادتی کی نفی ہورہی ہے”
شہباز گل کی جیل سے وڈیوز اور تصاویر جاری کردی گئیں۔ وڈیوز میں شہباز گل بلکل ہشاش بشاش نظر آرہے ہیں۔ بظاہر انکی وڈیوز کو دیکھ کر تشدد اور زیادتی کی نفی ہورہی ہے۔ pic.twitter.com/7QKZLBkjYF
— Expose Propaganda (@EPropoganda1) August 20, 2022
جونیئر یا بظاہر غیر معروف سمجھے جانے والے صحافیوں اور اکاونٹس کی نہ ختم ہونے والی فہرست الگ لیکن یہاں بظاہر سنئیر اور معتبر سمجھے جانے والے صحافیوں کی اس ویڈیو پر ٹویٹس گننا بھی مشکل رہا، عمار مسعود جو کہ سئنیر صحافی ہیں ان کی جانب سے بھی اسی ویڈیو کو اپنی وال کی ذینت بنایا گیا انہوں نے یہ بھی لکھا کہ “شہباز گل کا جھوٹ پکڑا گیا”
شہباز گل کا جھوٹ پکڑا گیا pic.twitter.com/fsIpu4Ds92
— Ammar Masood (@ammarmasood3) August 20, 2022
اردو نیوز سے وابستہ شاہد عباسی کی جانب سے بھی اس ویڈیو کو بغیر تصدیق کے شئیر کیا گیا
شہباز گل سے متعلق عمران خان کی گفتگو سامنے آتے ہی ہسپتال میں موجود پی ٹی آئی رہنما کی ویڈیو اور تصاویر بھی سامنے آنے لگیں pic.twitter.com/vbBTTuL6zi
— Shahid Abbasi (@ShahidAbbasiPak) August 20, 2022
انصار عباسی جو ملک کے نامور تفتیشی صحافی سمجھے جاتے ہیں ان کی جانب سے بھی اس ویڈیو کی شئیرنگ میں اپنا حصہ ڈالا گیا
بندہ کس پر اعتبار کرے؟؟؟ کیمرے کے سامنے کل والے شہباز گل کی حالت کیا تھی؟؟ توبہ!! pic.twitter.com/ykRNQ5gtOO
— Ansar Abbasi (@AnsarAAbbasi) August 20, 2022
جیو نیوز لندن سے وابستہ مرتضی علی شاہ کی جانب سے بھی ویڈیو کو اپلوڈ کیا گیا
Shahbaz Gill latest video made today pic.twitter.com/pjpyD43Gbi
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) August 20, 2022
دوسری جانب سیاسی رہنماء جو اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد پھولے نہ سمائے ان کی جانب سے بھی دھڑا دھڑ اس ویڈیو پر اپنے تنزیہ جملوں کا سہارا دیتے ہوئے اپنی وال پر اپلوڈ کر دیا گیا
مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی پنجاب نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے اسے فراڈ لکھا
FRAUD !! pic.twitter.com/7c66dkz2ZK
— Sania Ashiq (@SaniaaAshiq) August 20, 2022
مسلم لیگ پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات اور رکن اسمبلی عظمی شاہ بخاری نے بھی اس ویڈیو کو اپنے اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا
ابھی تھوڑی دیر میں تحریک فساد و ڈرامیات اس بیچارے تشدد سے بے حال اور آکسیجن کے بغیر زندہ نا رہنے والے بغاوت کے ملزم کیلئے ایک ریلی نکالے گی،شرمندگی ہی شرمندگی ہے ان کی بھی کوئی زندگی ہے 🖐🖐 #ڈرامے_باز_فتنے pic.twitter.com/O9fNxGc0sc
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) August 20, 2022
مریم نواز کی جانب سے ایسے تمام ٹویٹس کو اپنے وال پر شئیر کرتے ہوئے ویڈیو کو اپنے لاکھوں فالورز تک پہنچایا گیا
ایک ہی روز میں لاکھوں صارفین اور معتبر سیاسی و صحافتی ناموں کی جانب سے ویڈیو شئیر کی گئی تاہم فیکٹ چیک کے ذریعے یہ معلوم ہوا کہ وہ ویڈیو کسی اور شخص کی ہے جس کے گرافکس میں بذریعہ موبائل ایپ تبدیلی کرتے ہوئے اسے بظاہر شہباز گل ثابت کرنے کی کوشش کی گئی تاکہ شہباز گل پر تشدد کے پی ٹی آئی کے الزامات کو رد کیا جاسکے
پاکستان میں فیک نیوز کے ذریعے پراپیگنڈہ کرنا اور عوام کو گمراہ کرنا ایک آسان اور عام عمل مانا جاتا ہے، شہباز گل کے حوالے سے وائرل ہونے والی فیک ویڈیو کا ماخذ حکومت پاکستان کی ترجمان ہیں تاہم بعد میں بھی صحافیوں اور سیاستدانوں کی جانب سے اپنی اپنی سیاسی وابستگی کو مدنظر رکھتے ہوئے بغیر غور کیے شئیر کیا جاتا رہا
پاکستان میں فیک نیوز کو ختم کرنے کے حوالے سے قوانین نہ ہونے کے برابر ہیں گزشتہ حکومت میں فواد چوہدری کی جانب سے فیک نیوز کے خلاف قانون سازی کی کوشش کی گئی جو اپوزیشن جماعتوں اور صحافتی تنظیموں کے احتجاج کے باعث عملی شکل نہ اختیار کر سکے