⁹اس حوالے سے صدر پاکستان میڈیکل کمیشن ڈاکٹر ارشد تقی کا کہنا ہے کہ 2024 تک پاکستانی ڈاکٹروں کے امریکہ جانے اور پریکٹس کرنے پر کوئی پابندی نہیں جبکہ ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبل پی ایم سی کا ورلڈ فیڈریشن فار میڈیکل ایجوکیشن سے الحاق ہو جائے گا
ڈاکٹر ارشد تقی کا مزید کہنا ہے کہ ورلڈ فیڈریشن فار میڈیکل ایجوکیشن کے ساتھ الحاق کے عمل کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے اس حوالے سے ورلڈ فیڈریشن فار میڈیکل ایجوکیشن پاکستان میڈیکل کمیشن کے نظام کا جائزہ لے کر الحاق کی منظوری دے گی
ڈاکٹر تقی کے مطابق ورلڈ فیڈریشن فار میڈیکل ایجوکیشن کے ساتھ الحاق کے عمل میں 12 سے 18 مہینے لگ سکتے ہیں جبکہ امریکی فیڈریشن آف اسٹیٹ میڈیکل بورڈز کے وفد نے بھی جلد پاکستان آنے کی حامی بھر لی ہے انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف میڈیکل ریگولیٹری اتھارٹیز کا وفد بھی پاکستان آنے کو تیار ہوگیا ہے
پاکستان میڈیکل کمیشن حکام کے مطابق عالمی اداروں کی ایکریڈیٹیشن اور الحاق کے بعد پاکستانی میڈیکل اسٹوڈنٹس اور ڈاکٹر پوری دنیا میں بلا رکاوٹ کام کر سکیں گے، حکام کا کہنا ہے کہ اگر پی ایم سی کو ختم اور پی ایم ڈی سی کو بحال کیا گیا تو عالمی اداروں سے الحاق کا عمل تعطل کا شکار ہو جائے گا