پنجاب بھر میں بی ایس نرسنگ کے داخلوں کا تیسری بار آغاز

صوبہ پنجاب میں BS نرسنگ کے داخلوں کا تیسری بار آغاز ہو گیا۔
رواں سال پنجاب بھر میں BS نرسنگ سیشن 2024 تا 2027 کے داخلے اب نومبر میں تیسری بار کُھل چلے ہیں۔تفصیلات کے مطابق داخلوں میں اپلائے کی آخری تاریخ 30 نومبر ہے۔مِیل candidates کے لیے فی الحال فقط لاہور شاہدہ میں قائم شدہ کالج ہی رکھا گیا ہے جب کہ فی مِیل candidates پنجاب بھر میں اپلائے کر سکتی ہیں۔

اپلائے کے لیے ضروری دستاویزات:
شناختی کارڈ/بے فارم
میٹرک سند
انٹرمیڈیٹ سند/ اوریجنل رزلٹ کارڈ
پاسپورٹ سائز تصویر
پنجاب ڈومیسائل(اوریجنل)
نوٹ: یہ تمام تر ڈاکومنٹس کی سیکن شدہ تصاویر ویب سائٹ پر جہاں ضرورت ہوں اپلوڈ کرنی ہیں۔تصویریں صاف ہونی چاہئیں اور دھیان سے ان کا سائز 500kb سے کم ہونا چاہیے۔اگر آپ کے پاس اوریجنل ڈاکومنٹس نہیں ہیں تو اُن کی فوٹو کاپیز کو کسی کالج وغیرہ کے پرنسپل سے تصدیق کروا کر استعمال کریں۔

اپلائے کرنے کا طریقہ:
داخلوں کے لیے BS Nursing کی ویب سائٹ پر سب سے پہلے اکاؤنٹ بنانا ہوتا ہے(جن سٹوڈنٹس کا پہلے اکاؤنٹ Registered ہے وہ صرف login کریں گے)۔ اس کے بعد ذاتی معلومات والے پورشن میں اپنی ذاتی معلومات درج کرنا ہوں گی + اپنی پاسپورٹ سائز تصویر+ شناختی کارڈ کی فرنٹ بیک scanned تصاویر یا بے فارم کی فرنٹ scanned تصویر+ ڈومیسائل کی scanned تصویر، پھر اگلے پورشن میں میٹرک و انٹرمیڈیٹ کی معلومات + میٹرک و انٹرمیڈیٹ کے رزلٹ کارڈز یا اسناد کی سکین فوٹوز اپلوڈ کرنی ہوں گی۔
اس کے بعد جن جن کالجز میں آپ اپلائے کرنا چاہتے/چاہتی ہیں ان کی سلیکشن ہوگی۔یاد رہے کہ آپ بے شک پورے پنجاب میں اپلائے کر دیں، آپ کی چالان فیس 500 روپے ہی ہو گی۔کسی بھی دوکاندار کی چالاکی سے محتاط رہیے گا۔اس کے بعد چالان جنریٹ کر کے پنجاب بینک میں 500 فیس جمع کرانا ہوگی اور پنجاب بینک کا منظور شدہ چالان واپس آ کر ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنا ہوگا(چالان کی تصویر صاف، scanned اور 500kb سے کم سائز کی ہونی چاہیے)۔
آپ کسی کمپیوٹر شاپ یعنی نیٹ کیفے سے بھی اپلائے کروا سکتے/سکتی ہیں بشرطیکہ وہ آپ سے زیادہ فیس نہ لے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں