پاکستانی سٹوڈنٹس کے لیے جرمنی میں مفت 3 ماہ گزارنے کا موقع

جرمنی کی حکومت کی جانب سے پاکستانی اور دیگر بین الاقوامی طلباء کے لیے کراس کلچر ایکسچینج پروگرام 2024 کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ فیلوشپ پروگرام بین الاقوامی طلباء کے لیے ایک مشہور ثقافتی تبادلے کے پروگراموں میں سے ایک ہے۔ کراس کلچر پروگرام (CCP) جرمنی میں 2 سے 3 ماہ گزارنے کے لیے پوری دنیا سے 120 شرکاء کا انتخاب کرے گا۔ ہر سال جرمنی کی حکومت کراس کلچر پروگرام (CCP) کے لیے تقریباً 100-120 بین الاقوامی پیشہ ور افراد اور پرعزم رضاکاروں کو فنڈز فراہم کرتا ہے جس میں ہواٸی ٹکٹ، ہیلتھ انشورنس، رہاٸش اور دیگر اخراجات بھی شامل ہوتے ہیں۔

جرمنی میں کراس کلچر پروگرام میزبان ملک میں 2 سے 3 ماہ کی تربیتی مدت کے دوران بین الاقوامی طلباء کو اپنی صلاحیتوں، علم اور مہارت کو بڑھانے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ پروگرام مختلف ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے اور طالب علموں کو دوسری ثقافت کا پہلا تجربہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ جرمنی میں فیلوشپ کے دوران، طلباء کو مختلف شہروں اور علاقوں کا دورہ کرنے، ملک کی تاریخ اور ثقافت کے بارے میں جاننے اور دنیا بھر کے دیگر بین الاقوامی طلباء سے ملنے کا موقع ملے گا۔ اس کے علاوہ، شرکاء کو متعدد مختلف سرگرمیوں کے ذریعے جرمن زبان اور ثقافت سیکھنے کا موقع ملے گا۔ کراس کلچر پروگرام کے متعلق مزید تفصیلات جاننے کے لیے اس تحریر کو آخر تک لازمی پڑھیں۔

کراس کلچر پروگرام (CCP) فیلوشپ 2024، جرمنی کے بارے میں تفصیلات:
میزبان ملک:
جرمنی

میزبان تنظیم:
آٸی ایف اے (Institut für Auslandsbeziehungen)

فیلوشپ کی مدت:
دو سے تین ماہ

اسکالرشپ کوریج:
مکمل طور پر فنڈڈ

اسکالرشپس کی تعداد:
تقریباً 120 بین الاقوامی اسکالرشپس

اہل ممالک:
الجزائر، آرمینیا، آذربائیجان، بنگلہ دیش، بیلاروس، بھوٹان، بولیویا، برازیل، کولمبیا، کیوبا، مصر، جارجیا، جرمنی، گوئٹے مالا، بھارت، انڈونیشیا، ایران ، عراق، اردن، قازقستان، کرغزستان، لبنان، لیبیا، ملائیشیا، موریطانیہ، میکسیکو، منگولیا، مراکش، نیپال، پاکستان، فلسطین کے علاقے، فلپائن، جمہوریہ مالڈووا، روس، سری لنکا، سوڈان، تاجکستان، تھائی لینڈ، تیونس، یوکرین ، ازبکستان، ویتنام

آخری تاریخ:
18 دسمبر 2023

کراس کلچر پروگرام (CCP) فیلوشپ 2024 کے لیے پیش کردہ فیلڈز :
• یہ فیلوشپس بنیادی طور پر درج ذیل شعبوں میں سے کسی ایک میں کام کرنے والے لوگوں کو دی جاتی ہیں:
١۔ پالیسی اور معاشرہ (Policy and society)

٢۔ میڈیا اور ثقافت (Media and Culture)

٣۔ پائیدار ترقی (Sustainable development)

٤۔ انسانی حقوق اور امن (Human rights and peace)

• رواں سال 2024 کے لیے کراس کلچر پروگرام کے اہم موضوعات یہ ہیں
١۔ سرکلر اکانومی (Circular economy)

٢۔ جنس اور تنوع (Gender and Diversity)

• اس کے علاوہ، جو افراد ہم آہنگ میزبان تنظیموں کے لیے درخواست دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں، انہیں 2023 سے 2026 تک درج ذیل اہم مساٸل پر بات کرنے کا موقع دیا جاٸے گا:
١۔ شہری اور شہریت کی تعلیم (Civic and citizenship education)

٢۔ ڈیجیٹل سول سوسائٹی

اسٹیپینڈم ہنگریکم اسکالرشپ 2024-2025 کے متعلق تمام تر تفصیلات جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراس کلچر پروگرام (CCP) فیلوشپ 2024 کی اہلیت کا معیار:
امیدواروں کو کراس کلچر پروگرام 2024 میں حصہ لینے کے لیے درج ذیل اہلیت کے معیارات پر پورا اترنا ہو گا۔۔۔
١۔ اہل مملک سے تعلق رکھنے والے تمام بین الاقوامی افراد درخواست دے سکتے ہیں (اہل ممالک کی فہرست اوپر دی گٸی ہے)۔

٢۔ فیلوشپ پروگرام کے لیے درخواست دیتے وقت درخواست گزار کی عمر کم از کم 23 سال ہونی چاہیے۔

٣۔ درخواست گزار کے پاس اچھی انگریزی مواصلت (communication) اور تحریری مہارت ہونی چاہیے۔

٤۔ درخواست گزار کے پاس اپنے ملک میں سول سوسائٹی کی تنظیم میں کم از کم دو سال کا پیشہ ورانہ تجربہ ہونا ضروری ہے۔

٥۔ درخواست گزار یا فیلوز کو اپنے متعلقہ شعبے میں مضبوط بنیادی پیشہ ورانہ تجربہ ہونا چاہیے۔

٦۔ درخواست گزار کی جسمانی صحت اچھی ہونی چاہیے۔

٧۔ جو طلباء بین الاقوامی اسکالرشپ کے ذریعے کسی بھی ملک میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں وہ کراس کلچر پروگرام کے لیے درخواست نہیں دے سکتے۔

کراس کلچر پروگرام (CCP) فیلوشپ 2024 کے فوائد:
مکمل طور پر فنڈڈ کراس کلچر پروگرام کے دوران فیلوز کے تمام اخراجات جرمنی کی جانب سے پورے کیے جاٸیں گے۔ تمام امیدواروں کو درج ذیل فوائد حاصل ہوں گے:
١۔ 550 یورو کا ماہانہ الاؤنس/ وظیفہ پیش کیا جائے گا۔

٢۔ راٶنڈ ٹرپ ہوائی کرایہ کی اداٸیگی بھی کی جاٸے گی۔

٣۔ مفت رہائش فراہم کی جاٸے گی۔

٤۔ مفت پبلک ٹرانسپورٹ کے ماہانہ ٹکٹس فراہم کیے جائیں گے۔

٥۔ ہیلتھ انشورنس بھی فراہم کی جاٸے گی۔

٦۔ فیلوشپ مکمل ہونے کے بعد ویزا فیس کی رقم واپس کر دی جاٸے گی۔

کراس کلچر پروگرام (CCP) فیلوشپ 2024 کے لیے درکار دستاویزات:
درخواست گزار کو کراس کلچر پروگرام 2024 کے لیے درج ذیل دستاویزات جمع کروانے ہوں گے۔۔۔
١۔ سی وی (Curriculum Vitae)

٢۔ حوصلہ افزائی کا خط (Letter of motivation)

٣۔آپ کے موجودہ employer یا home organization کی طرف سے سفارشی خط (Letter of recommendation)

٤۔ ذاتی تصویر (Personal photo)

نوٹ: براہِ کرم اپنے تمام دستاویزات کو صرف Word، PDF، GIF، PNG، یا JPG فارمیٹ میں اپ لوڈ کریں۔ فاٸل کا سائز زیادہ سے زیادہ 5MB تک ہو سکتا ہے۔

جرمنی میں کراس کلچر پروگرام (CCP) فیلوشپ 2024 کے لیے درخواست کیسے دی جائے؟
تمام درخواست گزار فیلوشپ پروگرام کے لیے درخواست جمع کرانے سے پہلے اہلیت کے معیار کو لازمی چیک کریں۔ اس فیلوشپ کے لیے درخواست جمع کرانے کے لیے درج ذیل مراحل پر عمل کریں:
١۔ سب سے پہلے CCP فیلوشپ کی آفیشل ویب ساٸٹ پر جاٸیں۔ آفیشل ویب ساٸٹ پر جاننے کے لیے یہاں کلک کریں یا نیچے دیے گٸے لنک پر جاٸیں:
https://www.ifa.de/en/funding/ccp-fellowships/

٢۔ اس کے بعد ”Apply Now“ پر کلک کریں

٣۔ “Country of Origin ” پر کلک کر کے اپنا ملک منتخب کریں اور اسکے بعد نیچے ”CCP Fellowships 2024 for applicants from Pakistan“ پر کلک کریں

٤۔ پھر ”Apply Now“ پر کلک کریں

٥۔ درخواست فارم پر اپنی تمام تر معلومات درج کریں اور دستاویزات اپ لوڈ کریں

٦۔ آخر میں ”Send“ پر کلک کریں اور آپکی درخواست Submit ہو جاٸے گی۔

کراس کلچر پروگرام (CCP) فیلوشپ 2024 کی آخری تاریخ:
جرمنی میں کراس کلچر فیلوشپ پروگرام 2024 کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 18 دسمبر، 2023 ہے۔

(نوٹ: کراس کلچر فیلوشپ کے لیے منتخب کیے جانے والے فیلوز/ امیدواروں کو اپریل 2024 میں ای میل کے ذریعے نتاٸج کے حوالے سےمطلع کیا جائے گا)۔

جرمنی میں کراس کلچر پروگرام 2024 پاکستانی طلباء کے لیے ایک بہترین موقع ہے لہٰذا اگر آپ بھی اس کلچر پروگرام کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو ڈیڈلاٸن ختم ہونے سے پہلے پہلے درخواست جمع کرواٸیں۔ کراس کلچر پروگرام کے آفیشل لنک پر جا کر درخواست جمع کرانے کے لیے نیچے ”کراس کلچر پروگرام (CCP) آفیشل لنک“ پر کلک کریں۔

کراس کلچر پروگرام (CCP) آفیشل لنک

اپنا تبصرہ بھیجیں