زائد فیسوں والے بجی میڈیکل کالجز کے خلاف پی ایم ڈی سی متحرک

نجی میڈیکل کالجز کی جانب سے ایم بی بی ایس کے لیے زائد فیسیں وصول کرنے کے خلاف شکایات میں اضافہ، سٹوڈنٹس کی جانب سے پی ایم ڈی سی پورٹل پر شکایات کے انبار لگا دئیے گئے

نشتر میڈیکل کالج کے سٹوڈنٹس کی جانب سے بنائے گئے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لگائے گئے ڈاکومنٹس کے مطابق سال 2024 میں نجی میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد میں ہوگا

اس حوالے سے پی ایم ڈی سی پورٹل پر بھی مختلف میڈیکل کالجز کے نئے فیس چارٹ کے خلاف شکایات درج کروائی گئیں جس کے خلاف پی ایم ڈی سی کی جانب سے کاروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے

پی ایم اینڈ ڈی سی کی جانب سے پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی فیسوں کا جائزہ لینے کے لئیے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، پروفیسر ڈاکٹر ضیاالحق کمیٹی کو چئیرمین جبکہ پروفیسر ڈاکٹر رضوان خان کمیٹی کے کو چئیرمین ہونگے، اسی طرح پروفیسر ڈاکٹر سید عبدالروف شاہ، پروفیسر ڈاکٹر عائشہ شوکت اور پروفیسر ڈاکٹر وقار حسین ممبران ہونگے

نیشنل میڈیکل اینڈ ڈینٹل اکیڈمک بورڈ کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی تمام پرائیویٹ و پبلک میڈیکل و ڈینٹل کالجز سے فیسوں کی تفصیلات طلب کرے گی

کمیٹی کی جانب سے فیسوں کا جائزہ لینے کے بعد بورڈ کو تجاویز دی جائیں گی تاہم فیس کی متوازن پالیسی نافذ کرنے کے لئیے بورڈ فیصلہ کرے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں