پی ایم ڈی سی کی جانب سے کونسل اجلاس بلانے کا فیصلہ

سوشل میڈیا پر ایم ڈی کیٹ کے امیدواروں کی جانب سے مسلسل تبصروں اور ٹرینڈز کے بعد بالآخر رکن قومی اسمبلی زہرہ ودود فاطمی کی جانب سے قائمہ کمیٹی برائے صحت کے ایجنڈے میں ایم ڈی کیٹ تاخیر کا معاملہ شامل کروایا گیا

اجلاس میں پی ایم ڈی سی کی نمائندگی رجسٹرار ڈاکٹر اظہر علی شاہ کی جانب سے کی گئی اور کمیٹی کی ہدایات پر ان کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی کہ وہ یہ معاملہ کونسل اجلاس میں اٹھائیں گے

ڈاکٹر اظہر علی شاہ کے ویڈیو پیغام کے بعد میڈیکل سٹوڈنٹس میں ایم ڈی کیٹ کی تیاری کے لیے ایک نئی امید پیدا ہوئی اور ان کی جانب سے پی ایم ڈی سی حکام سے مطالبہ زور پکڑنے لگا کہ کونسل کا اجلاس جلد بلایا جائے

اس حوالے سے ایم این بی اردو نے ہمیشہ اپنی صحافتی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے پی ایم ڈی سی حکام سے رابطہ کیا جس پر معلوم ہوا کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کی ہدایات کے مطابق کونسل اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے

اب یہ کونسل اجلاس کب ہوگا اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا کیونکہ پی ایم ڈی سی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وقت کا تعین تاحال نہیں کیا جاسکا ہے تاہم اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ اجلاس ہوگا اور اس میں ایم ڈی کیٹ کے حوالے سے معاملہ ایجنڈے میں شامل کیا جائے گا

پی ایم ڈی سی کی جانب سے کونسل اجلاس بلانے کا فیصلہ” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں