سٹوڈنٹس کے تمام سوالات پی ایم سی حکام کو پیش، جوابات سامنے اگئے

ملک بھر میں اس وقت میڈیکل سٹوڈنٹس اور ایم بی بی ایس مکمل کرنے والے ڈاکٹرز میں بے چینی کی ایک لہر دوڑ رہی ہے، سٹوڈنٹس کی جانب سے مسلسل پی ایم سی سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ایم ڈی کیٹ سلیبس کے حوالے سے واضع موقف اپنایا جائے جبکہ ڈاکٹرز کی جانب سے این ایل ای کے حوالے سے مختلف تجاویز بھی بھیجی جا رہی ہیں

اس حوالے سے ایم این بی اردو نے سٹوڈنٹس کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے پی ایم سی حکام سے رابطہ کیا اور ان تمام سوالات کے جواب ڈھونڈنے کی کوشش کی جن سے سٹوڈنٹس کی بے چینی میں کمی واقع ہوسکے

ایم ڈی کیٹ سلیبس میں سوالات کہاں سے آئیں گے؟

انتہائی اہم سوال جس کے لیے سٹوڈنٹس کی جانب سے متعدد پیغامات ایم این بی اردو کو موصول ہوئے، حکام کا کہنا ہے کہ پی ایم سی کی مکمل کوشش ہوگی کہ امتحان ایک ہی دن پورے ملک میں منعقد کروایا جائے تاہم سلیبس کے حوالے سے یہ کہا گیا کہ خواہش یہ ہی ہے کہ سٹوڈنٹس کا اسی سلیبس کے تحت امتحان لیا جائے جس کی ابھی تک وہ تیاری کر رہے ہیں تاہم اس معاملے کی حتمی منظوری پی ایم سی کونسل اجلاس میں دی جائے گی

سوالنامہ بینک کن کا ہوگا؟؟؟

اس سوال پر بتایا گیا کہ ابھی تک یہ ہی طے ہوا ہے کہ سوالنامہ بینک پی ایم سی کی جانب سے ہی مختلف صوبائی پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کو مہیا کیا جائے گا تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ تمام یونیورسٹیز کی جانب سے ایک ہی جیسا پیپر بنایا جائے گا یا ہر صوبے کے ایم سی کیوز میں فرق ہوگا، بتایا گیا ہے کہ یونیورسٹیز کو لاجسٹک سپورٹ کے لیے ہی رکھا گیا ہے تاہم اس حوالے سے مزید فیصلہ پیر کو ہونے والی پی ایم سی حکام اور مختلف پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کے مابین ہی کیا جائے گا

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی تاریخ کیا ہوگی؟؟؟

اس سوال پر حکام کی جانب سے واضع کیا گیا کہ تاریخ کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاہم ابھی تک مختلف تجاویز میں نومبر کا پہلا یا دوسرا ہفتہ کہا جا رہا ہے تاہم اس حوالے سے بھی حتمی فیصلہ وائس چانسلرز کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کے بعد پی ایم سی اجلاس میں کیا جائے گا جوکہ 27 ستمبر کو منعقد ہوگا

کیا گزشتہ سال والا ایم ڈی کیٹ کا رزلٹ اس سال قابل قبول ہوگا؟؟

اس سوال پر حکام نے واضع کیا جو سٹوڈنٹ گزشتہ سال کی پالیسی کے مطابق پاس ہے وہ اس سال بھی وہی رزلٹ استعمال کر سکے گا تاہم گزشتہ سال کی پالیسی کے تحت فیل ہونے والے سٹوڈنٹس اس سال پاسنگ پرسینٹیج میں کمی کے بعد فیل سے پاس قرار نہیں دئیے جاسکتے ان کو دوبارہ سے ہی ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دینا پڑے گا

کیا پی ایم سی کی جانب سے ایف ایس سی کے دوسرے سالانہ امتحانات کے نتائج کا انتظار کیا جائے گا؟؟؟

اس سوال پر حکام نے واضع کیا کہ بالکل ایسا نہیں ہوگا، پی ایم سی کسی بھی بورڈ کے نتائج کا انتظار کرنے کی بجائے اپنے شیڈول کے مطابق ہی ٹیسٹ اور بعد ازاں کالجز میں داخلے کرے گا

کیا گزشتہ سال کی بورڈ پالیسی کے مطابق صرف پاس ہونے والے سٹوڈنٹس کے الیکٹو سبجیکٹس کے مارکس میرٹ کا حصہ بنیں گے یا ٹوٹل مارکس لیے جائیں گے؟؟؟

اس سوال پر حکام نے واضع کیا کہ گزشتہ سال الیکٹو سبجیکٹس کی بنیاد پر پاس ہونے والے سٹوڈنٹس کو گزشتہ سال کی پالیسی کے تحت جبکہ اس سال انٹرمیڈیٹ کرنے والے سٹوڈنٹس کو کورونا کے بعد آنے والی پالیسی کے تحت ہی میرٹ کے عمل سے گزارا جائے گا

نجی میڈیکل کالجز میں داخلوں کی پالیسی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حکام نے کہا کہ گزشتہ سال والی پالیسی پر ہی عمل درآمد کیا جائے گا

این ایل ای کے حوالے سے حکام سے بات چیت

ایم ڈی کیٹ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کے بعد حکام سے این ایل ای کے حوالے سے مختلف سوالات کیے گئے

کیا این ایل ای لوکل گریجویٹس کے لیے ختم کر دیا جائے گا؟؟؟

اس سوال پر حکام نے واضع کیا کہ پی ایم سی ایکٹ کے مطابق ایم بی بی ایس پاس کرنے والے ہر سٹوڈنٹ کے لیے لائنسنس کے حصول کے لیے این ایل ای ضروری قرار دیا گیا ہے تاہم موجودہ کونسل اس حوالے سے مختلف قانونی نکات کا جائزہ لیا گیا ہے جس کے بعد ہی مزید پی ایم سی اجلاس میں اس پر مشاورت کی جائے گی اور قانونی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا

فارن میڈیکل گریجویٹس کی پرسنٹیج کم کب ہوگی؟؟؟

فارن میڈیکل گریجویٹس کی پاسنگ پرسنٹیج کم کرنے کے حوالے سے حکام نے واضع کیا کہ واضع امکانات موجود ہیں کہ اس پرسنٹیج کا جائزہ لیا جائے اور اس کو انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق کم کیا جائے تاہم اس حوالے سے کونسل کے دیگر ممبران کو اجلاس میں اعتماد میں لیا جائے گا اور اکیڈمک بورڈ کی گزارشات کے تحت ہی فیصلہ کیا جائے گا

کیا این ایل ای کی پاسنگ پرسینٹیج کم ہونے کی صورت میں پرانے رزلٹ پر اطلاق کیا جائے گا؟

اس سوال پر حکام نے معاملہ قانونی ٹیم کے ساتھ جوڑتے ہوئے کہا کہ چونکہ یہ ایک عدد قانونی معاملہ ہے اس لیے اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا تاہم یہ ضرور واضع ہے کہ اگر قانون میں کوئی گنجائش موجود ہوئی تو سٹوڈنٹس کے ساتھ ہر حد تک تعاون کیا جائے گا

این ایل ای پاس شدہ سٹوڈنٹس کو آر ایم پی کب ملے گی؟؟؟

حکام نے کہا کہ لوکل گریجویٹس جو این ایل ای پاس ہیں ان کو آر ایم پی ملنے میں کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہے تاہم فارن میڈیکل گریجویٹس کی آر ایم پی جاری ہونے میں تاخیر کی وجہ اس کے پاتھ ویز میں ہونے والی اپریل کی تبدیلیاں ہیں جن کی انکوائری کی جارہی ہے جلد ہی معاملہ حل کر لیا جائے گا

سندھ کے JSMU کالجز میں سٹوڈنٹس کے درپیش مشکلات کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے حکام نے واضع کیا کہ معاملہ کونسل کے علم میں لایا جائے گا اور جلد ہی اس پر ایکشن لیتے ہوئے سٹوڈنٹس کے مستقبل کو محفوظ بنائیں گے

کیا دوبارہ سے Mphil, MPH اور باقی ڈگریز کو پی ایم سی رجسٹریشن دے گا؟؟

اس سوال کے جواب میں حکام نے کہا کہ ہمارا خیال ہے کہ میڈیکل سے متعلقہ تمام پروگرامز کو پی ایم سی کے ساتھ منسلک ہونا چاہئے اور ہماری خواہش ہے کہ ان پروگرامز کو دوباہ سے پی ایم سی ہی ریگولیٹ کرے تاہم اس معاملے کی حتمی منظوری کو بھی کونسل اجلاس کے ساتھ ہی جوڑا گیا

2 تبصرے “سٹوڈنٹس کے تمام سوالات پی ایم سی حکام کو پیش، جوابات سامنے اگئے

  1. Dear honorable sir
    I want to put the attention of you to one of the most important issues of “merit criteria for MDCAT students”
    As we all know the previous year PMC counted only science subject marks in FSC (40%)weightage in merit calculation criteria. Because of the corona, students not given the exam of 1st year and gave the exam only in the 2nd year 40% syllabus of science subject and then they were awarded 5% extra marks in English Urdu, etc in these subjects marks come quite difficult but due to 5% extra students got100/100 and as a result of this 707 students got 1100/1100 in inter exam(according to GEO news)
    Now we request you to rise voice to count science subject marks (elective subject) marks this year.
    Because most of the students 2021 are repeating this year and average students are above 1070 soo it impossible for students to compete them.
    Thank you for considering this issue
    Allah app ko lambi zindagi dha

اپنا تبصرہ بھیجیں