پاکستان میں ادویات قلت کی شکایات کے لیے ایپ لانچ کر دی گئی

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے ادویات کی قلت کی شکایات کے موثر حل کیلئے موبائل ایپ کا اجرا کر دیا گیا

نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے موبائل ایپ کو لانچ کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو معیاری اور محفوظ ادویات کی بلاتعطل فراہمی کیلئے پختہ عزم رکھا ہے، عوام کی بروقت شکایات کے ازالہ کیلئے عملی اقدامات کو یقینی بنا رہا ہوں

ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا تھا کہ مختصر مدت میں ایک مریوط اور جامع پلان کے ساتھ ڈیلیور کروں گا، اس ملک کی ترقی عوام کی بہتری کا ایجنڈا اور مشن لایا ہوں .

نگران وفاقی وزیر صحت کے مطابق ڈریپ کو اعلی معیار کی ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کیلئے مربوط اقدامات کو یقینی بناؤں گا، مثالی ریگولیٹری اتھارٹی وہ ہوتی ھے جو عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے اصلاحات کو یقینی بنائے.

ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ ہر دوائی جان بچانے والی بن جاتی ھے جب کسی بیماری کیلئے استعمال ہو، صارفین اپنی شکایات ایپ کے ذریعے رجسٹر کرے گی

مزید اس پر ندیم جان کا کہنا تھا کہ ایپ 24/7 فنکشنل ہوگی، شکایات کے بروقت ازالہ کو یقینی بنایا جائے گا، صارفین کی شکایات ملک بھر کے متعلقہ ڈرگ انسپکٹر کو موصول ہو گی، ادویات کی کمی کو دور کرنے کے لیے ایپ کے کئی فائدے ہوں گے، عوام میں ادویات کی کمی کے مسائل کے بارے میں آگاہی بڑھائے گی

ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ ادویات کی قلت کے بارے میں بروقت اور درست اعداد و شمار فراہم کر ے گی، ایپ سے ریگولیٹرز کو ادویات کی طلب اور رسد کی نگرانی کرنے میں مدد مل سکے گی، ریگولیٹرز اور عوام کے درمیان رابطے کو بہتر بنائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں