بچوں سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ,رپورٹ جاری

اسلام آباد پاکستان میں رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں بچوں سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ اور اس میں دن بدن تیزی سےاضافہ ہو رہا ہے۔

رواں سال جنوری سے جون تک بچوں سے زیادتی کے 2227واقعات رپورٹ کیے گۓ۔غیر سرکاری تنظیم ساحل نے زیادتی کے کیسسز کی اعدادو شمار اب جاری کردئیے ۔

ایک رپورٹ کے مطابق پورنوگرافی کے 53واقعات بھی رپورٹ ہوئے ۔963بچوں کے ساتھ حادثات اور تشدد کے کیس رپورٹ ہوئے۔اس کے علاوہ 760بچوں کی اموات کے واقعات رپورٹ ہوئےاور 268بچے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے ہیں.

اس کے علاوہ 148بچوں کو قتل کرنے کے واقعات سامنے آئےاور 144بچے ٹریفک حادثات میں جان کی بازی ہارے گئے۔61بچوں کے خودکشی کے واقعات رپورٹ، ہوئےاور اس سلسلہ میں اور اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں