کیمبرج کی طرف سے دوبارہ امتحانات لینے کا فیصلہ

کیمبرج کے طلباء کی دعائیں رنگ لے آئیں ۔ وزارت تعلیم میں کیمبرج امتحانات سے متعلق اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں کمیبرج کی طرف سے دوبارہ امتحانات لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں کیمبرج جی کنٹری ڈائریکٹر عظمی یوسف، آئی بی سی سی کے چیئرمین سمیت متعلقہ سکولز کے سربراہان نے شرکت کی۔ اداروں کے سربراہان نے اے لیول امتحانات بارے شکایات کے انبار لگا دئے.

کیمبرج کی طرف سے اکتوبر میں دوبارہ امتحان کا انعقاد کیا جائے گا۔ بعض طلبا 10، 11 اور 12 مئی 2023 کو امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے کچھ مضامین کے امتحانات میں شرکت نہ کرسکے۔

اس حوالے سے فیصلہ ہوا ہے کہ کیمبرج دوبارہ امتحانات کے انعقاد کے لیے کوئی فیس نہیں لے گا۔ برٹش کونسل لاجسٹکس کی کم لاگت کا منصوبہ فراہم کرے گی جبکہ انفرادی کیسوں کی دوبارہ تشخیص کی جائے گی۔

وزرات کی جانب سے یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز سے اس معاملے پر میٹنگز بھی کی جائیں گی۔ اسکول کیسووں کی دوبارہ تشخیص کی درخواستیں کیمبرج کو جمع کرائیں گےاور اسکول ایسی درخواستوں کے اخراجات کا 80% برداشت کریں گے جبکہ ٪20 اخراجات والدین برداشت کریں گے۔ دوبارہ تشخیص کے نتیجے میں گریڈز تبدیل ہونے کی صورت میں پوری فیس کی واپسی کی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں