پاکستان کے پِسے ہوئے سٹوڈنٹ طبقے کے لیے MNB Urdu پلیٹ فارم کا قیام باعثِ نعمت رہا

کسی طبقے کی آواز تب بنو جب اس طبقے پر زوال ہو۔کیوں کہ یہ کہا جاتا ہے کہ کامیابی کے سو باپ ہوتے ہیں جب کہ ناکامی یتیم ہوتی ہے۔ہمارے معاشرے میں سٹوڈنٹس ایسا طبقہ ہے جس کے مسائل پر آواز اُٹھانے کے لیے ایک سال قبل کوئی خاص پلیٹ فارم موجود نہیں تھا۔ سارا میڈیا جہاں اپنا فائدہ دیکھتا جہاں میڈیا کو لگتا کہ اگر اس مدعے کو اجاگر کریں گے تو ہماری TRP افلاک پر پہنچ جائے گی بس اسی مدعے کو میڈیا اٹھا دیتا۔مسئلہ یہ تھا کہ سٹوڈنٹس کی آواز میں اتنی سکت نہیں تھی کہ وہ TRP کے بھوکے بہرے میڈیا کے کانوں تک پہنچ پاتی۔اس طرح بے چارے سٹوڈنٹس کے بیشتر مسائل بس ٹوئیٹس تک ہی رہ جاتے تھے۔نامور صحافی بھی امیر کبیر طلباء کو درپیش مسائل پر کبھی کبھی بات کر دیتے مگر غریب پاکستانیوں کے بچوں کی آواز کوئی نہ بنتا تھا اِلا ماشااللہ۔

پھر ایک دن نوجوانوں کے عالمی دِن کے موقع پر ایک منجھے ہوئے صحافی محمد ناصر بٹ صاحب کو خیال آیا کہ کوئی ایسا پلیٹ فارم ہونا چاہیے جس پر صرف اور صرف تعلیمی نظام اور پاکستان کے پِسے ہوئے سٹوڈنٹ طبقے پر ہی بات ہو جس کے ذریعے حکامِ بالا تک پاکستان کے مظلوم اور ایسے سٹوڈنٹس جن کی کوئی آواز نہیں بنتا تھا اُن کی آواز بنا جائے۔ چناں چہ محمد ناصر بٹ صاحب نے MNB Urdu کے نام سے ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا آغاز کِیا جس کا مقصد صرف اور صرف سٹوڈنٹس کے مسائل کو اجاگر کرنا، سٹوڈنٹس کی آواز و مسائل کو اعلیٰ حکام تک پہنچانا اور جتنا ممکن ہو سکے سٹوڈنٹس کے مسائل کو حل کرانا تھا۔یہاں یہ بات کرنا میں لازمی سمجھتا ہوں کہ کوئی بھی صحافی کسی بھی ادارے سے کوئی بھی مطالبہ منوا نہیں سکتا ہاں وہ اپنی حدود میں رہ کر جتنی کوشش ہو سکتی ہے کرتا ہے۔ایک حقیقی صحافی عوام دوست ہوتا ہے وہ کبھی بھی دِلی طور پر نہیں چاہے گا کہ ایک حکمران اپنی رعایا پر ظلم کرے۔

خیر یہ سلسلہ یونہی چلتا رہا اور اگست 2023 میں MNB Urdu کو بفضلِ خدا ایک سال مکمل ہوا۔ہم نے اِس ایک سال میں دیکھا کہ MNB Urdu نے فقط سٹوڈنٹس کے مسائل کو اجاگر کرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں کِیا۔ تقریباً ہر خبر علمی اور طلباء کے مستقبل کو بہتر سے بہتر بنانے کے حوالے سے تھی۔ سٹوڈنٹس نے بھی محمد ناصر بٹ صاحب کی اِس کاوش کو سراہا اور بے حد سپورٹ کی۔میری دعا ہے کہ محمد ناصر بٹ صاحب اور اِن کی ٹیم کو خدا سلامت رکھے اور خدا کرے اِن کا یہ عزم تاحیات قائم رہے اور اِن کے بخت روشن رہیں۔میں محمد ناصر بٹ اور ان کی پوری ٹیم کو MNB Urdu کے کامیابی کے ساتھ ایک سال مکمل ہونے پر ڈھیر ساری مبارک باد پیش کرتا ہوں۔قبول کیجیے

اپنا تبصرہ بھیجیں