انجلینا جولی کا عالمی اداروں سے پاکستان کی مدد کے لیے ‘ڈو مور’ کا مطالبہ

سیلاب متاثرین کے لیے پاکستان آنے والی انجلینا جولی کا نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر کا دورہ، انجلینا جولی کا پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دنیا کی توجہ مرکوز کرانے کا عزم

انجلینا جولی کی جانب سے بدترین تباہی، عوام کی مشکلات اور پاک فوج کے ریلیف آپریشن کی حقیقی منظر کشی کی گئی، مشکلات میں گھری عوام کی مدد میں دن رات مصروف پاک فوج سے انجلینا جولی متاثر ہوئیں

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی امدادی سرگرمی دیکھی تو دیکھا وہ پاک فوج کر رہی ہے ہر جگہ پاک فوج کو عوام کی مدد کرتے، زندگیاں بچاتے دیکھا ہے

انجلینا جولی نے کہا کہ جن زندگیوں کو بچایا گیا، ان سے بات کی مگر وہ ابھی محفوظ نہیں، جو تباہی ہوئی ہے، دنیا کو اس کا اندازہ ہی نہیں ہے

انجلینا جولی نے کہا کہ آنے والے ہفتوں میں بھرپور مدد نہ پہنچی تو بچنے والے بھی نہیں بچیں گے، زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ان انسانوں میں بے شمار بچے ہیں

انجلینا جولی نے کہا کہ میں نے ایسی تباہی اپنی زندگی میں کہیں نہیں دیکھی، متاثرین کو خوراک، شیلٹر، طبی سہولیات کی ہنگامی ضرورت ہے، پہلے جب بھی آئی پاکستانی عوام کو افغان عوام کی مہمان نوازی کرتے پایا ہے

انجلینا جولی نے کہا کہ آج پاکستانی خود بڑی قدرتی آفت کا شکار ہیں

انجلینا جولی نے عالمی برادری سے پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ڈو مور کا مطالبہ بھی کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جو صورتحال ہے دنیا کو اس پر جاگنا چاہیے، یہ بہت سارے لوگوں کی زندگی و موت کا مسئلہ ہے، کلائمنٹ چینج کے کم ذمہ دار ممالک کو تباہی اور اموات کا دوسروں کی نسبت زیادہ سامنا ہے

انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں میرا دل عوام کے ساتھ ہے

انجلینا جولی کا بار بار متاثرین کی مدد کے لیے پاکستان آنے کا عزم

اپنا تبصرہ بھیجیں