پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد میں فرانس سامنے آگیا، عبدالقادر پٹیل نے ٹیم کا فرنچ زبان میں استقبال کیا

پاکستان میں جاری سیلاب کی تباہ کاریوں کے پیش نظر بین الاقوامی ممالک اور ادارے امداد کے لیے آگے بڑھنے لگے، فرانسیسی طیارہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر پہنچ گیا

ترجمان وزارت صحت ساجد حسین شاہ کے مطابق وزیر صحت نے فرانسیسی طیارے کے عملے انجنئیرنگ ٹیم ،اور ان کے ہمراہ آنے والے فرانسیسی سفیر کا فرنچ زبان میں استقبال کیا

اس موقع پر وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستانی حکومت فرانس کی حکومت اور عوام کا دل سے شکریہ ادا کرتی ہے پاکستان میں موجود فرانس کے سفیر اپنے کا ملک جا کر امدادی سامان کے ھمراہ پاکستان تشریف لائے

عبدالقادر پٹیل نے مزید کہا کہ یہ اس بات کی عکاس ہے اس مشکل گھڑی میں فرانس پاکستان کیساتھ کھڑا ہے انہوں نے فرانسیسی عملے کا ایئرپورٹ پر خیرمقدم کیا اور امدادی سامان وصول کیا

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ فرانس سے آنے والے امدادی سامان سیلابی پانی نکالنے والے بڑ ے بڑے پمپ بھی شامل ہیں فرانس کی جانب سے ڈاکٹرز اور ٹریننگ دینے والے ماہرین بھی ساتھ ہیں

عبدالقادر پٹیل کے مطابق دونوں ممالک میں سفارتی سطح پر دیرینہ تعلقات ہیں پاکستان عوام اس قدرتی آفت کے دوران فرانس کی جانب سے امداد کی فراہمی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی ٹیمیں اور تربیتی سٹاف بھی امدادی سامان کے ہمراہ موجود ہے جبکہ سامان میں ادویات اور پانی نکالنےوالے بڑے پمپ بھی شامل ہیں یہ بڑے پمپ سیلاب کا پانی فوری طور نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں مصیبت اور مشکل کی گھڑی میں فرانس کی حکومت کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مشکور ہیں

جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پورا ملک سیلاب کی زد میں ھے بالخصوص سندھ اور بلوچستان میں بہت تباہی ہوئی ہے سیلاب کی وجہ سے سندھ اور بلوچستان میں صحت کا نظام شدید متاثر ہوا ہے وفاقی صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے دن رات مصروف ہے صحت کی طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں

وزیر صحت نے کہا کہ وزارت صحت اور اس کے ادارے صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے صوبوں کے ساتھ ملکر کام کر رھے ھیں صحتِ کے نظام کی مکمل بحالی کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی سیلاب متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھنے اور ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا وقت ہے مصیبت زدہ اور دکھی انسانیت کی خدمت ہمارا مزہبی اور اخلاقی فریضہ ہے لوگوں کے دکھوں کا مداوا کرنے کیلئے ہم سب کو ملکر اگے آنا ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں