آسٹریلوی بلے باز میکسویل کا افغانستان کے خلاف ڈبل ہنڈرڈ، کرکٹ کمیونٹی نے تعریفوں کے پل باندھ دیے!

آسٹریلوی بلے باز میکسویل نے افغانستان کے خلاف 128 گیندوں پر 201 رنز بنا ڈالے ۔
اس اننگز کے بعد وہ ون ڈے انٹرنیشنل کی تاریخ میں رن چیز میں ڈبل ہنڈرڈ بنانے والے واحد بلے باز بن گئے ۔

اس اننگز کے بعد کرکٹ کمیونٹی نے میکسویل کےلئے تعریفوں کے پل باندھ دے ۔

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے کہا کہ سب کےلئے متاثر کن ۔اسے کہتے ہیں پختہ عزم
https://twitter.com/realshoaibmalik/status/1721936324939190669?s=19

سابقہ بھارتی کرکٹر وسیم جعفر نے ایک میم شئیر کرتے ہوئے کہا کہ میکسویل نے اس میم کو سچائی میں بدل دیا۔
https://twitter.com/WasimJaffer14/status/1721936124900458543?s=19

سابقہ پاکستانی بولر محمد عامر نے کہاکہ میکسویل نے ایک غیر یقینی اننگز کھیلی ۔اس کے علاوہ انہوں نے آسٹریلیا کے اس چیز کو کرکٹ کی تاریخ کا بہترین چیز قرار دے دیا ۔

https://twitter.com/iamamirofficial/status/1721933924559990978?s=19

پاکستانی آل راؤنڈر عماد وسیم کہتے ہیں کہ میکسویل اس سیارے سے تعلق نہیں رکھتے ۔
https://twitter.com/simadwasim/status/1721932853733409275?s=19

یاد رہے کہ افغانستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 292 رنز کا ہدف دیا تھا۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کے 7 آؤٹ صرف 91 رنز پر ہو گئے تھے ۔اسکے بعد افغانستانی بولر کوئی آؤٹ نہ کر سکے اور آسٹریلیا نے میکسویل کے ڈبل ہنڈرڈ کی مدد سے ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر سینتالیسویں اوور میں حاصل کر لیا

اپنا تبصرہ بھیجیں