پاکستان فٹبال ٹیم کے کوچ اسٹیفن کانسٹینٹائن ٹیم کی کارکردگی سے مایوس!

پاکستان فٹبال ٹیم نے پہلی بار فیفا ورلڈکپ 2026 کوالیفائیرز راؤنڈ 2 کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔کوالیفائرز راؤنڈ 2 کے پہلے میچ میں سعودی عرب فٹبال ٹیم نے پاکستان کو 4 گول کی برتری سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں تاجکستان فٹبال ٹیم نے پاکستان کو 6-1 کی شکست سے دو چار کیا۔

پاکستان فٹبال ٹیم کی بری کارکردگی کے بعد ٹیم کے کوچ اسٹیفن کانسٹینٹائن کافی مایوس نظر آۓ۔ان کا کہنا تھا ”میں پاکستان فٹ بال ٹیم کی خراب کارکردگی سے پوری طرح پریشان اور مایوس ہوں۔ پاکستان نے بہت سی خامیاں چھوڑی ہیں۔ بار بار ہدایات کے باوجود ان کھلاڑیوں نے کبھی اپنی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش نہیں کی۔ مجھے تسلیم کرنا پڑے گا کہ ہم اس سطح پر کھیلنے کے لائق نہیں ہیں۔“

اسٹیفن کانسٹینٹائن کا مزید کہنا تھا ”اگر پاکستان فٹبال ٹیم کو کوئی غلط فہمی ہے کہ اس مرحلے کا مقصد فٹ بال سیکھنا ہے تو وہ انتہائی غلطی پر ہیں۔ یہاں آپ کو دکھانا ہوگا کہ آپ نے کیا سیکھا ہے اور اتنے بڑے موقع کے لیے آپ کتنے قابل ہیں۔ حیرت کی بات ہے کہ ہم نے کچھ نہیں سیکھا۔“

یاد رہے کہ پاکستان فٹبال ٹیم فیفا ورلڈکپ2026 کوالیفائیرز راؤنڈ کے دو میچز ہار چکی۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر کے دوسرے راؤنڈ کے لیے پاکستان کے بقیہ میچوں کا شیڈول ⚽️🇵🇰

21 مارچ 2024: 🇵🇰 بمقابلہ 🇯🇴 (ہوم گراؤنڈ)
26 مارچ 2024: 🇯🇴 بمقابلہ🇵🇰
6 جون 2024: 🇵🇰 بمقابلہ 🇸🇦 (ہوم گراؤنڈ)
11 جون 2024: 🇹🇯 بمقابلہ 🇵🇰

اپنا تبصرہ بھیجیں