پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اعلان کر دیا!

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ریجنل اور انٹر ڈسٹرکٹ ٹیموں کے انتخاب کے لیے انڈر 13، انڈر 16 اور انڈر 19 ٹرائلز کی تفصیلات کا اعلان کر دیا۔

انڈر 13 اور انڈر 16 کیٹیگریز میں منتخب ہونے والے کھلاڑی 2023-24 سیزن کے لیے علاقائی ٹورنامنٹس میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے، جبکہ انڈر 19 کیٹیگری کے لیے منتخب ہونے والے کھلاڑی سیزن 2024-25 کے لیے انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے۔

یکم ستمبر 2010 کو یا اس کے بعد اور 1 ستمبر 2014 سے پہلے پیدا ہونے والے کھلاڑی U-13 اسکواڈ میں انتخاب کے اہل ہوں گے، جبکہ 1 ستمبر 2007 کو یا اس کے بعد اور 1 ستمبر 2011 سے پہلے پیدا ہونے والے کھلاڑی U16 کے اسکواڈ میں انتخاب کے اہل ہوں گے۔

1 ستمبر 2005 کو یا اس کے بعد اور 1 ستمبر 2009 سے پہلے پیدا ہونے والے کھلاڑی انڈر 19 میں انتخاب کے اہل ہوں گے۔

تمام کھلاڑیوں کو ٹرائلز میں اپنے بی فارم ساتھ رکھنا ضروری ہے۔منتخب کھلاڑیوں کو عمر کی تصدیق کے لیے اپنے سمارٹ کارڈز پیش کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

درج ذیل 16 علاقے تین عمر کے گروپ ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے۔

1-ایبٹ آباد ریجن میں ایبٹ آباد، بونیر، دیر اپر، ہری پور، مانسہرہ، مردان اور صوابی شامل ہیں۔ایبٹ آباد میں 25 نومبر ،2023 سے 4 دسمبر ،2023 تک ٹرائلز ہوں گے۔

2-آزاد جموں و کشمیر ریجن میں باغ، کوٹلی، میرپور، مظفرآباد اور پونچھ شامل ہیں۔یہاں 20 نومبر سے 26 نومبر تک ٹرائلز کا انعقاد کیا جائے گا۔

3-بہاولپور ریجن میں بہاولنگر، بہاولپور، لیہ، مظفر گڑھ، پاکپتن، رحیم یار خان اور راجن پور شامل ہیں۔بہالپور ریجن میں 30 دسمبر، 2023 سے 9 جنوری، 2024 تک ٹرائلز ہوں گے۔

4-فیصل آباد ریجن میں بھکر، فیصل آباد، جھنگ، قصور، میانوالی اور سرگودھا شامل ہیں۔یہاں 12 دسمبر ،2023 سے 19 دسمبر، 2023 تک ٹرائلز کا انعقاد کیا جائے گا۔

5-فاٹا ریجن میں باجوڑ، بنوں، ڈی آئی خان، خیبر، کوہاٹ، کرم، مہمند، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان اور ٹانک شامل ہیں۔فاٹا میں 27 نومبر سے 10 دسمبر تک ٹرائلز ہوں گے ۔

6-حیدرآباد ریجن میں بدین، بینظیر آباد، حیدرآباد، جامشورو، میرپورخاص، سانگھڑ اور ٹھٹھہ شامل ہیں ۔یہاں 24 دسمبر، 2023 سے 2 جنوری، 2024 تک ٹرائلز کا انعقاد کیا جائے گا ۔

7-اسلام آباد ریجن میں سنٹرل زون، ایسٹ زون، گلگت بلتستان، نارتھ زون اور ویسٹ زون شامل کیے گئے ہیں۔اسلام آباد میں 20 نومبر، 2023 تا 28 نومبر ،2023 ٹرائلز ہوں گے ۔

8-کراچی ریجن میں زونز 7-1 شامل ہیں۔یہاں 20 نومبر ،2023 سے 13 دسمبر، 2023 تک ٹرائلز کا انعقاد کیا جائے گا۔

9-لاہور ریجن میں مشرقی، شمالی اور مغربی زون شامل ہے۔یہاں 20 نومبر،2023 سے 30 نومبر،2023 تک ٹرائلز کا انعقاد کیا جائے گا۔

10-لاڑکانہ ریجن میں دادو، جیکب آباد، خیرپور، لاڑکانہ، شکارپور اور سکھر شامل ہیں۔یہاں 14 دسمبر ،2023 سے 22 دسمبر، 2023 تک ٹرائلز کا انعقاد کیا جائے گا۔

11-ملتان ریجن میں ڈی جی خان، خانیوال، لودھراں، ملتان، اوکاڑہ، ساہیوال اور وہاڑی شامل ہیں۔یہاں20دسمبر،2023 سے 28دسمبر،2023 تک ٹرائلز کا انعقاد کیا جائے گا۔

12-ڈی ایم جمالی ریجن میں جعفرآباد، لسبیلہ، لورالائی، نصیر آباد اور سبی شامل ہیں ۔یہاں 20 نومبر ،2023 سے 12 دسمبر ،2023 تک ٹرائلز کا انعقاد کیا جائے گا۔

13-پشاور ریجن میں چارسدہ، دیر لوئر، نوشہرہ، پشاور اور سوات شامل ہیں۔یہاں 5 دسمبر، 2023 سے 13 دسمبر 2023 تک ٹرائلز کا انعقاد کیا جائے گا۔

14-کوئٹہ ریجن میں چاغی، گوادر، قلات، خضدار، قلعہ عبداللہ، نوشکی، پنجگور، پشین، کوئٹہ اور تربت شامل ہیں۔یہاں 21 نومبر، 2023 سے 10 دسمبر، 2023 تک ٹرائلز کا انعقاد کیا جائے گا۔

15-راولپنڈی ریجن میں اٹک، چکوال، جہلم اور راولپنڈی شامل ہیں۔یہاں 15 دسمبر ،2023 سے 20 دسمبر،2023 تک ٹرائلز کا انعقاد کیا جائے گا۔

16-سیالکوٹ ریجن میں گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، نارووال، شیخوپورہ اور سیالکوٹ شامل ہیں ۔یہاں 21 دسمبر ،2023 سے 31 دسمبر، 2023 تک ٹرائلز کا انعقاد کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں