آسٹریلیا کے دورے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے آسٹریلیا کے دورے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان بزریعہ پریس کانفرنس کیا۔

اسکواڈ میں درج ذیل کھلاڑی شامل ہیں:
۱۔شان مسعود (کپتان)
۲۔عامر جمال
۳۔عبداللہ شفیق
۴۔ابرار احمد
۵۔بابر اعظم
۶۔فہیم اشرف
۷۔حسن علی
۸۔امام الحق
۹۔خرم شہزاد
۱۰۔میر حمزہ
۱۱۔محمد رضوان
۱۲۔محمد وسیم جونیئر
۱۳۔نعمان علی
۱۴۔صائم ایوب
۱۵۔سلمان علی آغا
۱۶۔سرفراز احمد
۱۷۔سعود شکیل
۱۸۔شاہین آفریدی

اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے وہاب ریاض کا کہنا تھا” اسکواڈ میں ان کھلاڑیوں کو ترجیح دی جائے گی جو پاکستان کیلئے کھیلیں گے۔جو کھلاڑی پاکستان کیلئے نہیں کھیلے گا اس کا انتخاب نہیں کیا جائے گا چاہے اس کھلاڑی کا جتنا بھی نام ہو۔“

حارث رؤف کے بارے میں وہاب ریاض کا کہنا تھا ” ہم نے حارث رؤف سے دو دن پہلے رابطہ کیا تھا۔تب وہ آسٹریلیا کے دورہ کیلئے راضی ہو گئے تھے۔لیکن کل حارث رؤف نے فٹنس کی وجہ سے آسٹریلیا کے دورے سے انکار کردیا۔حارث رؤف کے اسکواڈ میں نہ ہونے سے پاکستان کو نقصان ہو سکتا ہے۔“

وہاب ریاض کا مزید کہنا تھا کہ حسن علی کو تجربہ ہونے کی بنیاد پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔خرم شہزاد کے انتخاب کے بارے میں وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ خرم شہزاد نے ڈومیسٹک سیزن میں کافی اچھا پرفارم کیا ہے جسکی وجہ سے انہیں سلیکٹ کیا گیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے صائم ایوب اور خرم شہزاد کو اسکواڈ میں جگہ بنانے پر مبارکباد دی ۔

یاد رہے پاکستان کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے آسٹریلیا کا دورہ کر رہی ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 14 دسمبر سے 18 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں