آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2024 کی میزبانی جنوبی افریقہ کو دے دی گئی

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 13 جنوری ،2024 تا 4 فروری 2024 جنوبی افریقہ میں کھیلا جائے گا۔یہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کا پندرہواں ایڈیشن ہے۔انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کی میزبانی سری لنکا کو دی گئی تھی۔سری لنکن کرکٹ بورڈ میں حکومتی مداخلت کے بعد آئی سی سی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو بین کر دیا تھا جس کی وجہ سے انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کی میزبانی جنوبی افریقہ کو دے دی گئی۔

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کا فارمیٹ:
آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 50 اوورز کے میچز پر مشتمل ہو گا۔اس ورلڈکپ میں 16 ٹیمیں شرکت کریں گی جنہیں درج ذیل چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے :

گروپ A: بنگلہ دیش ،بھارت،آئرلینڈ، یونائیٹڈ سٹیٹس
گروپ B:سکاٹ لینڈ، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز
گروپ C:زمبابوے، نمیبیا، سری لنکا، آسٹریلیا
گروپ D: پاکستان ،افغانستان،نیوزی لینڈ ،نیپال

ہر گروپ میں سے ٹاپ تین ٹیمیں سوپر سکس مرحلے میں داخل ہوں گی۔گروپ A اور D کی ٹاپ 3،3ٹیموں کو ایک گروپ میں رکھا جائے گا جبکہ گروپ B اور C کی ٹاپ 3،3 ٹیموں کو دوسرے گروپ میں رکھا جائے گا۔یاد رہے کہ ہر ٹیم اپنے پہلے سے جیتے ہوئے پوائنٹس کے ساتھ سوپر سکس مرحلے میں داخل ہو گی۔سوپر سکس مرحلے میں چھ چھ ٹیموں کے دو گروپس بنائے جائیں گے اور ہر ٹیم دو میچز کھیلے گی۔ان میچز کے بعد ہر گروپ کی ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کا فائنل 4 فروری کو کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں