قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، محمد رضوان انجرڈ ہو کر ٹی ٹوینٹی سیریز سے باہر

قومی کرکٹ ٹیم کو ایک بڑا دھچکا لگ گیا، وکٹ کیپر اور بیٹر محمد رضوان ان فٹ ہو گئے جس کی وجہ سے وہ نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ میچوں میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں سٹار وکٹ کیپر و بلے باز محمد رضوان کو انجری کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ وہ باقی سیریز کے میچوں میں شرکت نہیں کر سکے۔

ٹی ٹونٹی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستانی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا، جس میں محمد رضوان نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 23 رنز کا انفرادی سکور بنایا۔ لیکن افسوس کہ ان کو ایک ہیمسٹرنگ انجری کا سامنا ہوا، جس کی وجہ سے وہ کھیل جاری نہیں رکھ سکے اور میدان سے باہر چلے گئے۔

ٹیم ڈاکٹرز نے محمد رضوان کو معائنہ کرنے کے بعد انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا تاکہ وہ جلد صحتیاب ہو سکیں۔ میڈیکل ٹیم نے انجری کی ںاعث کو ان کو کھیلنے سے روک دیا ہے۔ لہذا محمد رضوان باقی دو میچوں میں شرکت نہیں جر سکیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی سیریز کے باقی دو میچوں کے لیے محمد رضوان کی غیر موجودگی کی تصدیق کر دی ہے۔ یہ فیصلہ ٹیم کے لیے مشکل ہوگا کیونکہ ان کی کمی سیریز کی کامیابی کو کافی حد تک متاثر کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں