دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے 18 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان

قومی سلیکٹرز وہاب ریاض، محمد یوسف، عبدالرزاق اور بلال افضل نے آج پریس کانفرنس کے دوران دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ کے لیے 18 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔

سلیکشن کمیٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں بابر اعظم، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ افتخار احمد، عماد وسیم، عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، عرفان خان نیازی، نسیم شاہ اور صائم ایوب بھی قومی ٹیم میں شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سکواڈ میں فاسٹ باؤلر شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، اور عثمان خان کو بھی شامل کیا ہے۔ ان تینوں کھلاڑیوں کا شمار بہترین بولرز میں ہوتا ہے۔

سلیکشن کمیٹی نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے 18 رکنی قومی سکواڈ میں فاسٹ باؤلر حارث رؤف کے ساتھ حسن علی اور سلمان علی آغا کو بھی دوبارہ شامل کیا ہے۔

سلیکشن کمیٹی نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ سیریز کے دوران 17 قومی سکواڈ میں شامل سپنر اسامہ میر اور فاسٹ باؤلر زمان خان کی پرفارمنس ٹیم کی توقعات کے مطابق نہیں رہی، لہٰذا انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

رکن سلیکشن کمیٹی وہاب ریاض نے کانفرنس میں بتایا کہ حارث رؤف، اعظم خان، عرفان نیازی اور محمد رضوان کی فٹنس میں کافی بہتری آئی ہے، امید ہے کہ یہ تینوں کھلاڑی آئرلینڈ کیخلاف سیریز کے لیے دستیاب ہوں گے، اس لیے انہیں سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

وہاب ریاض نے مزید کہا کہ ہم نے ایک یا دو کھلاڑیوں کی فٹنس چیک کرنے کی وجہ سے ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان دیر سے کیا۔ حسن علی حارث رؤف کا بیک اپ ہے، اگر ہمیں لگا کہ حارث رؤف میچ کے لیے ان فٹ ہیں تو حسن علی ان کی جگہ لیں گے۔

سلیکٹر عبدالرزاق نے کہا کہ ہمارے پاس پہلے ہی شاداب ہے، ہم ایک ہی کیٹاگری کے پلیئرز نہیں لانا چاہتے تھے اسی لیے ہم نے اسامہ میر کی جگہ ابرار احمد کا انتخاب کیا ہے، اب ہمارے پاس شاداب اور ایک مسٹری سپنر ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 7 مئی کو بین الاقوامی دورے پر روانہ ہو گی۔ قومی ٹیم آئرلینڈ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 10 مئی، دوسرا 12 مئی اور تیسرا میچ 14 مئی کو ڈبلن میں کھیلے گی۔ آئر لینڈ کے ساتھ سیریز مکمل کرنے کے بعد 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لیے قومی ٹیم پھر انگلینڈ روانہ ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں