پاک فوج کے تعاون سے گوادر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے 10 طلبہ اسکالرشپ پروگرام کے تحت چین روانہ

گوادر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی 2014 میں قائم کیا گیا، جس کی بنیاد بلوچستان حکومت اور پاک فوج کی جانب سے رکھی گٸی تھی۔ اس انسٹیٹیوٹ کا مقصد طلباء کو تربیت دینا ہے تا کہ وہ مختلف فنونِ تعمیر اور ٹیکنالوجی میں ماہر ہوں اور اپنے ملک اور علاقے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

گوادر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں مختلف کورسز متعارف کیے گئے ہیں جو مختلف شعبوں میں تعلیم فراہم کرتے ہیں۔ ان کورسز میں کمپیوٹرآپریٹر، آفس منیجمنٹ، آٹومیشن، کارپنٹری، بوٹ انجن ریپئرنگ اور دیگر معمولی اور فنی کورسز شامل ہیں۔

جی آٸی ٹی سے فارغ التحصیل طلباء کو مزید تعلیم کی فراہمی کے لیے حکومتی خرچ پر چین بھیجا جا رہا ہے۔ اس میں حکومت بلوچستان اور چائنیز کمپنی Tang کی مدد بھی شامل ہے تا کہ طلباء انٹرنیشنل سطح پر بہترین تعلیم حاصل کریں۔

گوادر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی گوادر پورٹ اور سی پیک پروجیکٹ کی تکمیل میں علم و ہنر کی اہمیت کو سمجھتا ہے۔ طلباء حکومتِ بلوچستان اور پاک فوج کے شکریہ گزار ہیں، جنہوں نے ان کو اضافی تعلیم حاصل کرنے کا مواقع فراہم کیا۔ ان کا مقصد آئندہ نسلوں کے لیے مثال قائم کرنا اور بلوچستان کی ترقی خاص طور پر CPEC جیسے پروجیکٹس کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں