حال ہی میں کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں ناکام پرفارمنس کے بعد سابقہ کپتان بابر اعظم سمیت پوری پاکستان کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس پر تنقید ہو رہی ہے ۔
کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں بابر اعظم نے 40 رنز کی اوسط سے 320 رنز بنائے ۔ ورلڈکپ 2023 میں ناکام پرفارمنس کے علاوہ بابر اعظم نے بہت سارے ریکارڈز اپنے نام کیے ہیں جن میں سے چند درج ذیل ہیں:
ٹی ٹوئینٹی انٹرنیشنل
1-بابر اعظم نے ٹی ٹوئینٹی انٹرنیشنل کی تاریخ میں تیز ترین 2000 رنز بنائے ۔بابر اعظم نے یہ کارنامہ 52 اننگز میں سر انجام دیا۔
2-بابر اعظم ٹی ٹوئینٹی انٹرنیشنل کی تاریخ میں تیز ترین 3000 رنز بنانے والے دوسرے بلے باز بنے ۔بابر اعظم اور ویرات کوہلی نے یہ کارنامہ 81 اننگز میں سر انجام دیا۔
3-بابر اعظم نے ٹی ٹوئینٹی انٹرنیشنل کی تاریخ میں تین سینچریاں بنائیں ۔ صرف بھارتی بلے باز روہت شرما ہی ٹی ٹوئینٹی انٹرنیشنل میں بابر اعظم سے زیادہ سینچریاں (4) بنانے میں کامیاب رہے ہیں ۔
4۔بابر اعظم ٹی ٹوئینٹی انٹرنیشنل کی تاریخ میں سب سے زیادہ وقت نمبر 1 بیٹسمین رہے ۔بابر اعظم 1155 دن نمبر 1 ٹی ٹوئینٹی انٹرنیشنل بیٹسمین رہے۔
5۔بابر اعظم بطورِ کپتان ٹی ٹوئینٹی انٹرنیشنل کی تاریخ 42 میچز جیتنے والے دوسرے کپتان ہیں ۔اس سے پہلے انگلینڈ کے کپتان مورغن نے 42 میچز میں فتح پائی تھی ۔
6۔بابر اعظم ٹی ٹوئینٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں بھارت کو شکست دینے والے واحد پاکستانی کپتان ہیں ۔بابر اعظم نے یہ کارنامہ ٹی ٹوئینٹی ورلڈکپ 2021 میں سر انجام دیا جب پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
ون ڈے انٹرنیشنل
1-بابر اعظم نے ون ڈے انٹرنیشنل کی تاریخ میں تین ترین 5000 رنز بنائے ۔بابر اعظم نے یہ کارنامہ 97 اننگز میں سر انجام دیا۔
2۔بابر اعظم 102 اننگز میں 19 سینچریاں بنانے کے بعد ون ڈے انٹرنیشنل میں تیز ترین 19 سینچریاں بنانے والے بلے باز بنے ۔
3۔باںر اعظم 7 اپریل ،2021 کو نمبر 1 ون ڈے انٹرنیشنل بیٹسمین بنے اور تقریباً 951 دن نمبر 1 بیٹسمین رہے ۔
4۔بابر اعظم ون ڈے انٹرنیشنل کی تاریخ میں دو بار مسلسل تین سینچریاں بنانے والے واحد بلے باز ہیں ۔
5۔پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی کپتانی میں پہلی بار نمبر 1 ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم بنی ۔
ٹیسٹ کرکٹ
1۔بابر اعظم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2021-2019 میں پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ رنز بنائے ۔بابر اعظم نے 4 سینچریوں کے ساتھ 932 رنز بنائے ۔
2۔بابر اعظم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-2021 میں 4 سینچریوں کے ساتھ 1527 رنز بنائے جو پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ رنز ہیں۔
3۔بابر اعظم آئی سی سی ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں اس وقت چوتھے نمبر پر موجود ہیں ۔
آئی سی سی ایوارڈز
1۔بابر اعظم کو آئی سی سی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ییئر 2021 اور 2022قرار دیا گیا۔
2۔بابر اعظم کو آئی سی سی انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ییئر 2022 قرار دیا گیا۔
3۔بابر اعظم کو آئی سی سی او ڈی ٹیم آف 2021 اور 2022 کا کپتان قرار دیا گیا۔
4۔بابر اعظم کو آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف 2022 میں شامل کیا گیا ۔
4۔بابر اعظم تین بار آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیتنے والے واحد بلے باز ہیں ۔
گزشتہ روز بابر اعظم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا ۔
بابر اعظم نے شوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے رہا ہوں ۔میں پاکستان کی طرف سے کھلاڑی کے طور پر کھیلتا رہوں گا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ آنے والے کپتان کی مکمل سپورٹ کریں گے ۔
https://twitter.com/babarazam258/status/1724780099101233253?s=19