پاکستان نے کرکٹ ورلڈکپ 2023 کےسفر کا آخری میچ انگلینڈ کے خلاف کھیلا ۔
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ نے 9 وکٹ کے نقصان پر 337 رنز بنائے ۔انگلینڈ کی طرف سے بین سٹوکس نے 76 گیندوں پر 84 رنز بنائے جبکہ جو روٹ اور جونی بیئرسٹو نے بھی نصف سینچریاں اسکور کیں ۔پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے تین جبکہ شاہین آفریدی اور وسیم جونیئر نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں ۔
سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے کےلئے پاکستان کو مقررہ ہدف صرف 6.4 اوورز میں پورا کرنا تھا جو کہ ایک ناممکن ہدف تھا ۔لیکن پاکستانی ٹیم مقررہ ہدف 50 اوورز میں بھی پورا نہ کر سکی اور 244 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔پاکستان کی طرف سے سلمان علی آغا نے 45 گیندوں پر 51 رنز بنائے ۔انگلینڈ کی طرف سے ڈیوڈ ویلے نے 3 جبکہ عادل رشید نے 2 وکٹیں حاصل کیں ۔
انگلینڈ کے خلاف میچ میں شکست کے بعد پاکستان ورلڈکپ 2023 سے باہر ہو گیا ۔
کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں پاکستان نے بولنگ ،فیلڈینگ اور بیٹنگ تینوں شعبوں میں برا پرفارم کیا ۔پاکستان نے اس ورلڈکپ کے 9 میچز میں صرف 4 میچز میں فتح پائی جبکہ 5 میچز میں ہار پاکستان کا مقدر بنی۔
پاکستان مسلسل تیسری بار کسی بھی ون ڈے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام رہا ہے۔
کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا پہلا سیمی فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان 15 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا فائنل 19 نومبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔