ایسی 10 ویب سائٹس جو مفت تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند سٹوڈنٹس کو لازمی وزٹ کرنی چاہئیں

دورہ حاضر میں ڈگری ہولڈر سے زیادہ کمائی وہ نوجوان کرتے نظر آتے ہیں جنہوں نے مختلف ویب سائٹس سے چھوٹے چھوٹے مفت تکینیکی کورسز کرنے کے بعد اس فیلڈ میں اپنا لوہا منوایا ہے جس میں ڈیجیٹل کورسز سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کورسز شامل ہیں جہاں سے گھر بیٹھے مفت میں آن لائن کورسز کرکے نہ صرف ہنر سیکھا جا سکتا ہے بلکہ گھر بیٹھ کر ہی مختلف ویب سائٹس پر جابز کرکے ہزاروں روپے کمائے جاسکتے ہیں
آج ہم آپ کو ‏دس ویب سائٹس کے بارے میں بتائیں گے جن پر آپ آن لائن مفت تعلیم حاصل کرسکتے ہیں

انٹرنیٹ پر بہت سی ویب سائٹس اور ہمارے اسمارٹ فون پر کئی ایپس موجود ہیں جہاں سے مفت تعلیم حاصل کی جا سکتی ہے، یہ وہ ویب سائٹس ہیں جو مفت بہتر تعلیم حاصل کرنے اور بہت کچھ سیکھنے میں آپ کی مدد کر سکتی ہیں :

١۔ الیسن (Alison):
اس ویب سائٹ پر ساٹھ ملین سے زیادہ اسباق موجود ہیں جن میں ہر مضمون سے متعلق معلومات مل سکتی ہیں اس ویب سائٹ کو ایک مہینے میں تقریباً بارہ لاکھ منفرد لوگ وزٹ کرتے ہیں جو یہاں سے اپنی پسند کا مواد لیکر اس کو پیسے بنانے میں استعمال کرتے ہیں

٢۔ کورسیر (Coursera):
یہ ایک تعلیمی ویب سائٹ ہے جو یونیورسٹیوں کے ساتھ کام کرتی ہے آپ کے مفت استعمال کرنے کے لئے انٹرنیٹ پر ان کے کورس کے اپ لوڈ کرتی ہے۔ آپ پانچ سو بیالیس سے زائد کورسزکے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں اور مفت کورسز کرکے بہترین جابز حاصل کر سکتے ہیں

٣۔ یوڈی اے سٹی (Udacity):
مرکوز منصوبے کی بنیاد پر یہ آن لائن کلاسوں کے ذریعے آپ کی تعلیم اور کیریئر کو فروغ دینے میں مدد کرتی ہے۔ بنیادی طور پر کمپیوٹر، سائنس اور ریاضی کے کورسز اس ویب سائٹ پر آپ کو باآسانی مل سکتے ہیں

٤۔ ایم آئی ٹی اوپن کورس ویئر
(MIT OpenCourseWare):
اس ویب سائٹ کے ذریعے آپ مفت میں ایم آئی ٹی کے بہت سے کورسز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں جو کہ ایم آئی ٹی یونیورسٹی کے معیار کے مطابق ہوں گے اور اس کی بنیاد پر اپنی سی وی کو بھی مضبوط بنایا جاسکتا ہے

٥۔ اوپن کلچر (Open Culture):
آپ اس ویب سائٹ سے مفت میں بہت سے کورسز سیکھ سکتے ہیں جن میں کورس، نصابی کتابیں اور ویڈیوز/فلمیں شامل ہیں

٦۔ نو ایکسکیوز لسٹ (no excusive list):
اس ویب سائٹ پر آپ دیگر ایسی کئی ویب سائٹس پر لینڈ کر سکتے ہیں جن پر مختلف قسم کا مواد موجود ہیں اور آپ کورسز بھی کر سکتے ہیں

٧۔ اوپن یل کورس (Open Yale Courses):
یہ مختلف یونیورسٹیز کے ممتاز اساتذہ اور دانشوروں کے کلاس روم میں لیکچر تک مفت اور کھلی رسائی فراہم کرتی ہے۔ یہ لیکچر ویڈیواور آڈیو میں دستیاب ہیں اور اسے استعمال کرنے کے لیے رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہے

٨۔ خان اکیڈمی(Khan Academy):
تاریخ ,علم طب, کیمسٹری اور کمپیوٹر سائنس کے موضوعات پر ہزاروں لیکچرز دیکھے جاسکتے ہیں اور سٹوڈنٹس اپنی زندگی میں بہتری لا سکتے ہیں

٩۔ زونیورس(zooniverse):
فطرت، سائنس اور ثقافت کے بارے میں دلچسپ کورسز میں حصہ لینے والے سٹوڈنٹس اس ویب سائٹ کو وزٹ کر سکتے ہیں

١٠۔ ٹفٹس اوپن کورس ویئر (Tufts opencourseware):
یہ ایم آئی ٹی کی طرف سے شروع کیے گیے ایک نئی تعلیمی پروجیکٹ کا حصہ ہے اور سب کے لئے آن لائن کورس کے مواد تک مفت رسائی فراہم کرتا ہے۔ ٹفٹس کورس حیاتی علوم کے علاوہ اپنی یونیورسٹی کی اور بنیادی اخلاقیات کی خدمت اور اس کے مقامی، قومی اور بین الاقوامی نقطہ نظر کو ظاہر کرتا ہے

لہذا آپ بھی ان ویب سائٹس کو ویزٹ کریں اور ان سے مفت تعلیم اور ہنر سیکھنے کے بعد گھر بیٹھے ہزاروں روپے کمانے کا موقع حاصل کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں