پنجاب بھر کی طرح راولپنڈی بورڈ میں بھی جماعت نہم کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
ترجمان کے مطابق مطابق راولپنڈی بورڈ کے سالانہ امتحان کے لیے 1 لاکھ 28 ہزار 447 امیدواران نے داخلہ بھیجا جن میں سے 1 لاکھ 26 ہزار 151 امیدوار سالانہ امتحان میں حاضر جب کہ 2 ہزار 52 امیدوار غیر حاضر رہے۔
اسی طرح 1 لاکھ 11 ہزار 67 ریگولر امیدوار اور 15 ہزار 85 پرائیویٹ امیدوار شامل ہوئے۔اِس کل تعداد میں 63 ہزار 492 طلباء اور 62 ہزار 658 طالبات شامل تھیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اِس امتحان میں 63 ہزار 686 امیدوار کام یاب جب کہ 62 ہزار 456 ناکام رہے، طلباء کی کامیابی کی کامیابی 39.65 جبکہ طالبات کی شرع کامیابی 61.47 رہی۔جماعت نہم کے سالانہ امتحان میں مجموعی شرح کامیابی 50.49 فیصد رہی ہے
اس حوالے سے چئیرمین راولپنڈی بورڈ عدنان خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز رزلٹ لیک ہونے کے حوالے سے افواہیں اڑائیں گئیں، بورڈ عملہ کی جانب سے پورے امتحانات کے عرصے میں انتہائی ذمہ داری کے ساتھ فرائض سرانجام دئیے گئے، انہوں نے واضع کیا کہ پیپر یا نتیجہ لیک ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، راولپنڈی بورڈ نے اپنی پرفارمنس کی بنیاد پر پنجاب بھر میں ایک خاص مقام حاصل کیا ہے جس کی بڑی وجہ پوری ٹیم کا ایک ساتھ تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے کھڑے ہونا ہے۔۔۔