اسلام آباد کی یونیورسٹی میں طالبہ کے ساتھ کا گینگ ریپ۔۔

اسلام آباد میں جنسی زیادتی کے کیسز میں ہوشربا اضافہ ہوگیا، پاکستان کا سب سے محفوظ شہر معصوم بچیوں اور خواتین کے لیے محفوظ نہ رہا

تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقہ میں یونیورسٹی طالبہ کے ساتھ چار ملزمان کا گینگ ریپ کا واقعہ رپورٹ ہوگیا،پولیس کی جانب سے واقعہ کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے

مقدمہ کے متن کے مطابق طالبات نے موقف اپنایا کہ میں ہمدرد یونیورسٹی کی طالبہ ہوں اور مجھے کلاس فیلو نے دوستوں کے ہمراہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد وہ وڈیو بنا کر چھ ماہ تک بلیک میل کیا جاتا رہا ہے

طالبہ کی جانب سے کہا گیا کہ مجھے بلیک میل کر کے ملزمان طلائی زیورات اور کیش بھی لیتے رہے ہیں، ملزمان کے ساتھ شہر سے باہر جانے پر انکار کرنے پر وڈیو بھی وائرل کر دی گئی

تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے چار نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جس میں عدنان۔ بلال زمان۔ ولید اور شیخ عدیل شامل ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں