ڈاکٹر نیاز احمد نے قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا چارج سمبھال لیا

*پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا*

پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر (ایس آئی) نے منگل کو قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔
صدرِ پاکستان نے بطور چانسلر انہیں چار سال کی مدت کے لیے قائداعظم یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کیا ہے۔

لیڈز، برطانیہ کی یونیورسٹی سے کیمیکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی اور پنجاب یونیورسٹی سے کیمیکل انجینئرنگ میں انڈرگریجویٹ ڈگری کے ساتھ پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر ایک معتبر اسکالر اور ماہرِ تعلیم کی شناخت رکھتے ہیں۔
کئی دہائیوں پر محیط ایک شاندار کیریئر کے ساتھ، ڈاکٹر نیاز احمد اختر تعلیمی میدان میں اہم عہدوں پر فائز رہے۔ جیسا کہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (UET) ٹیکسلا کے وائس چانسلر، انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی (ITU-Punjab) کے وائس چانسلر، اور نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی، فیصل آباد (NTU) کے ریکٹر کے طور پر خدمات سرانجام دیں ۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ انہوں نے چھ سال سے زائد عرصے تک پاکستان انجینئرنگ کونسل (PEC) کے وائس چیئرمین (پنجاب) کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
ڈاکٹر نیاز احمد اختر ایک نامور مصنف ہیں، جنہوں نے پاکستان میں اعلیٰ تعلیم میں معیار کے موضوع پر چار کتابیں تصنیف اور تدوین کی ہیں۔

وہ کوالٹی اینڈ ٹیکنالوجی مینجمنٹ کے جرنل کے ایڈیٹر کے علاوہ مختلف جرائد میں تحقیقی اشاعتوں کے حوالے سے بھی جانے جاتے ہیں۔

مزید برآں، ڈاکٹر نیاز احمد اختر پنجاب یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ آف کوالٹی اینڈ ٹیکنالوجی مینجمنٹ (IQTM) اور کوالٹی انہانسمنٹ سیل (QEC) کے بانی اور ڈائریکٹر تھے۔

اس وقت وہ پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر نیاز احمد اختر پاکستان انجینئرنگ کونسل کے وائس چیئرمین پنجاب کے عہدے پر بھی فائز ہیں اور پنجاب یونیورسٹی میں مختلف بورڈز اور کمیٹیوں کی سربراہی بھی کر رہے ہیں۔

حکومتِ پاکستان نے ڈاکٹر نیاز احمد اختر کو 23 مارچ 2015ء کو تعلیم (انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی) کے شعبے میں ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں ستارہ ء امتیاز سے نوازا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں