سابق طالبعلم رہنما عامر بلوچ جماعت اسلامی اسلام آباد کے ترجمان مقرر

زمانہ طالبعلمی میں طلبہ سیاست میں اہم کردار کے حامل عامر بلوچ کو جماعت اسلامی اسلام آباد کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے جنھوں نے بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی سے بی ایس میڈیا سائنسز میں گریجویشن کی۔ ماضی میں عامر بلوچ اسلامی جمعیت طلبہ سے منسلک رہے اور اسلامی جمعیت طلبہ کی مختلف ذمہ داریوں پہ میں فائز رہے۔ طلبہ کے مسائل حل کروانے انکے حقوق کے حصول کے لیے جمعیت کے پلیٹ فارم سے سرگرم کردار ادا کیا۔

حال ہی میں اسلامی جمعیت طلبہ اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری کے طور پہ جمعیت سے فراغت کے بعد جماعت اسلامی میں شامل ہو گئے اس ذمہ داری کے دوران میڈیا کے ساتھ ان کا بہترین تعلق قائم رہا۔

اب سوال یہ آتا ہے کہ عامر بلوچ سٹوڈنٹ لیڈر سے سیاست میں کیسے آئے؟؟؟

عامر بلوچ نے سال 2012 میں اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکن کی حیثیت سے اقراء کالج آف ٹیکنالوجی سے طلبہ سیاست کا آغاز کیا، ان کو پہلی ذمہ داری اسی کالج کے لائبریری انچارج کی دی گئی۔ 2015 میں اقرا کالج میں بھرپور فعال کردار اور طلبہ کے مسائل حل کروانے پہ نام بنا پھر اسی کالج کے ناظم مقرر ہوئے. 2019 اسلام آباد بھر کے سرکاری کالجز کے ناظم کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالی جبکہ شہر بھر کے تعلیمی مسائل کو حل کروانے میں بھرپور کردار ادا کرتے رہے۔

2021 میں اسلامی جمعیت طلبہ اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالی اور شہر بھر کے تعلیمی حلقوں کالجز و یونیورسٹیز میں طلبہ کا مثبت و صحت مند سرگرمیوں کی طرف رجحان بڑھایا۔ جمعیت کے پلیٹ فارم سے کھیلوں کے ایونٹس کروائے کتاب میلے سجائے بلڈ بینکس کا انعقاد کروایا شہر بھر میں شجرکاری مہم کا آغاز کروایا سیمینارز و سٹڈی ٹوورز کروائے نوجوانوں کو ہمیشہ بامقصد سمت پہ گامزن رکھا انکے مسائل کو اجاگر کیا انکے حل کے لیے طویل جدوجہد کی۔


بالخصوص آن لائن امتحانات سے لے کر MDCAT ٹیسٹ سسٹم کے فیل ہونے پر PMC کے خلاف بھرپور مہم چلائی اور PMC کا خاتمہ کر کے PMDC کی دوبارہ بحالی کا مطالبہ کیا اور اسکے لیے ہر فورم پہ آواز بلند کی طلبہ حقوق کے لیے آواز اٹھانے پہ کئی بار گرفتاری ہوئی

اپنا تبصرہ بھیجیں