اسرائیلی فوج کی جارحیت تھم نہ سکی, کئی فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے غزہ کے کمال عدوان اسپتال پر کئی گھنٹے بمباری کی جس کے نتیجے میں سینکڑوں فلسطینی شہید ہوگئے جن میں بچے اور خواتین شامل ہیں.چطچ غزہ کے وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر منیر البرش کے مطابق اسرائیلی فوج نے عدوان اسپتال کے اردگرد علاقوں کوبھی نشانہ بنایا ہے. جس کی وجہ سے امدادی عملہ بھی ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے میں بے بس ہوگئی ہیں.

فلسطینی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی الفلوجہ کے علاقے میں دو ایمبولینسوں میں زخمی کو لے جانے کے دوران فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں عملے کے دو ارکان اور ایک تیسرا شخص زخمی ہوگئے.

دوسری طرف اقوام متحدہ کی قائم کردہ پناہ گاہوں میں اضافے کی وجہ سے بہت سی بیماریاں جنم لے رہی ہیں جن میں سانس کی نالیوں میں شدید انفیکشن, جلد کا انفیکشن اور اسہال کی بیماریاں شامل ہیں. اسپتالوں میں بستروں کی کمی ہو گئی ہے. اسپتالوں میں بستروں کی تعداد3500 سے کم ہو کر 1400 تک باقی رہ گئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں