وزیر اعلی محسن نقوی نےگوجرانوالہ یونیورسٹی کاسنگ بنیاد رکھ دیا

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گوجرانوالہ کے عوام سے کیا ہوا ایک اور وعدہ پورا کر دیا، انہوں نے پنجاب کابینہ کے ہمراہ گوجرانوالہ یونیورسٹی کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔ صوبائی وزیر ظفر علی ناصر نے یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کے بعد اس پروجیکٹ کی کامیابی کی دعا کروائی۔

وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ یونیورسٹی آف گوجرانوالہ کے قیام کے لیے 5 ارب 61 کروڑ 13 لاکھ سے زائد کا ابتدائی تخمینہ لگایا گیاہے، یونیورسٹی آف گوجرانوالہ 961 کنال پر محیط ہو گی اور یونیورسٹی کے لئے مجوزہ اراضی شہر کے قریب ترین ہے۔

وزیر اعلی محسن نقوی کا یونیورسٹی کی تعمیر کے منصوبے کو جلد مکمل کرنے، وزیر اعلی محسن نقوی کی صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر کو یونیورسٹی آف گوجرانوالہ کی تعمیر کے پراجیکٹ کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کرنے ہدایت کی۔

یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پرمحسن نقوی نے کہا کہ انشاءاللہ ایک سال کے اندر یونیورسٹی میں کلاسز کا آغاز ہو جائے گا، یونیورسٹی کا قیام گوجرانوالہ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ اور ضرورت ہے، گوجرانوالہ میں یونیورسٹی کے قیام سے اعلیٰ تعلیم کا حصول گوجرانوالہ کے طلباء کے لئے ممکن ہوسکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں