11 نومبر 2023 کو ریاض میں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے عرب اسلامی غیر معمولی سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کی. یہ اجلاس فلسطین میں اسرائیلی جارحیت سے نمٹنے کے لئے بلایا گیا تھا.
اس اجلاس میں وزیر اعظم کی اہم رہنماوں سے ملاقات ہوئی جن میں کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح, سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان, ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم, اور فلسطین کے صدر محمود عباس شامل تھے.
وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف بات کی. وزیر اعظم نے عالمی براداری سے جنگ بندی ختم کرنے کا اور امداد کی ضرورت پر کاروائی کا مطالبہ کیا.
وزیراعظم کاکڑ نے جون 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت پر زور دیا جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو. پاکستان نے سربراہی اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ کا خیر مقدم کیا.وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے خلاف قراردادوں کو نافذ کرے اور قابض فوج کو ہتھیاروں کی برآمدات روکنے کا مطالبہ کرئے اور بین الاقوامی عدالت سے اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ کرئے.