امریکا کا سکھ رہنماوں کے قتل کی تحقیقات میں کینیڈا کا ساتھ دینے کا اعلان

سکھ رہنماؤں کے قتل میں شفاف تحقیقات کرانے کا امریکا نے بھارت سے مطالبہ کردیا. امریکا نے کہا کہ ہم سکھ رہنماوں کے قتل کی تحقیقات کے لئے کینیڈا کے ساتھ ہیں.بھارتی ایجنسی را کے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ اور گرپرونت پنوں کے قتل میں ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں.

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سکھ رہنماوں کے قتل میں بھارتی ایجنسی را کے ملوث ہونے کی تصدیق کی تھی اور بھارت سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا تھا اور اب کینیڈا کے بعد امریکا نے بھی بھارت سے شفاف تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا ہے.

امریکی حکومت نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ صاف و شفاف تحقیقات کروائی جائیں اور ہم اس میں کینیڈا کے ساتھ ہیں, ملزمان کے خلاف جلد از جلد کاروائی کی جائے اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے.

امریکا کا مزید کہنا ہے کہ ہم کینیڈا کی طرف سے لگائے گئے الزامات کو بہت غور سے دیکھ رہے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اور ان کو سخت سے سخت سزا دی جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں