پنجاب حکومت کا سکولوں کے اوقات ۱۵ اکتوبر سے تبدیل کرنے کا حکم

پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں اسکولوں کے اوقات 15 اکتوبر سے تبدیل کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔

اسموگ اور موسم سرما کی وجہ سے پنجاب کے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پیر کے روز صوبے کے تمام اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔

موسم کی تبدیلی کی وجہ سے طلباء کو پیش آنے والی غیر ضروری مشکلات سے بچانے کے لۓ اہم اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ طلباء کی تعلیم میں کوئی حرج نہ ہو۔

پنجاب کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ بوائز اسکول پیر سے جمعرات اور ہفتہ کو صبح 8:30 سے دوپہر 2 بجے تک کھلیں گے اور جمعہ کو صبح 8:30 بجے سے دوپہر 12 بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا۔ جبکہ لڑکیوں کے سکول کا وقت لڑکوں کے سکول سے پندرہ منٹ پہلے شروع ہوگا اور دوپہر 1:45 تک ہوگا۔

سیکرٹری اسکول ایجوکیشن جلد ہی اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کریں گے جس کی پابندی ہفتے سے عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں